خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت
فوڈ پروسیسنگ صنعتوں کے وزیر مملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے کہا کہ پردھان منتری کسان سمپدا یوجنا (پی ایم کے ایس وائی) کی مختلف ذیلی اسکیموں کے تحت ریاستی حکومتوں اور کاروباریوں کے ذریعے کل 1002 پروجیکٹ تجاویز کو منظوری دی گئی ہے
Posted On:
23 DEC 2022 4:07PM by PIB Delhi
فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز کے وزیر مملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے آج بتایا کہ فوڈ پروسیسنگ سیکٹر میں مجموعی ویلیو ایڈیشن (جی وی اے) 2016-17 میں 1.79 لاکھ کروڑ روپے سے بڑھ کر 2020-21 میں 2.37 لاکھ کروڑ روپے ہو گیا ہے۔ گذشتہ چار برسوں اور تازہ ترین سال یعنی 2020-21 کے لیے جی وی اے درج ذیل ہیں:
(ایک لاکھ کروڑ روپے میں)
|
2016-17
|
2017-18
|
2018-19
|
2019-20
|
2020-21
|
مجموعی قدر میں اضافہ
|
1.79
|
1.93
|
2.36
|
2.26
|
2.37
|
ماخذ: قومی اکاؤنٹس کے اعداد و شمار، وزارت شماریات اور پروگرام نفاذ۔
راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں جناب پٹیل نے کہا کہ وزارت فوڈ پروسیسنگ شعبے میں ویلیو ایڈیشن کو فروغ دینے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے، کسانوں کی آمدنی بڑھانے وغیرہ کے لیے مختلف اسکیموں کو نافذ کرتی ہے۔ اگرچہ روزگار پیدا کرنے کے لیے کوئی ہدف مقرر نہیں کیا گیا ہے، تاہم، فوڈ پروسیسنگ کا شعبہ رجسٹرڈ مینوفیکچرنگ سیکٹر میں روزگار میں 12.2 فیصد حصہ ڈالتا ہے۔ فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز کی وزارت پردھان منتری کسان سمپادا یوجنا (پی ایم کے ایس وائی) کو نافذ کرتی ہے جس کا مقصد دیگر چیزوں کے ساتھ ساتھ فصل کٹائی کے بعد جدید بنیادی ڈھانچے کی تخلیق، ویلیو ایڈیشن کو فروغ دینا، کسانوں کو بہتر منافع فراہم کرنا، روزگار کے مواقع پیدا کرنا وغیرہ ہے۔ اس کے علاوہ وزارت ملک بھر میں دو لاکھ موجودہ مائیکرو فوڈ پروسیسنگ انٹرپرائزز کے قیام / اپ گریڈیشن کے لیے مالی، تکنیکی اور کاروباری مدد فراہم کرنے کے لیے مائیکرو فوڈ پروسیسنگ انٹرپرائزز (پی ایم ایف ایم ای) کی پی ایم-فارملائزیشن اسکیم کو بھی نافذ کررہی ہے۔ فوڈ پروسیسنگ سیکٹر کے لیے ایک نئی پروڈکشن لنکڈ انسینٹیو اسکیم (پی ایل آئی ایس) نافذ کی جارہی ہے تاکہ عالمی فوڈ مینوفیکچرنگ چیمپئنز کی تخلیق میں مدد مل سکے۔
***
(ش ح - ع ا- ع ر)
U. No. 14355
(Release ID: 1886576)