سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

اسٹیل سبٹریٹس پر فروغ دیئے گئے آرگنگ سولر سیلس ایک اسٹیل روف کو توانائی پیدا کرنے والے حربے میں بدل سکتے ہیں

Posted On: 24 DEC 2022 11:26AM by PIB Delhi

اسٹیل سبسٹریٹس پر وفروغ دیئے گئے آرگنک سولر سیلس ، جو ایک آرگنک پولیمر اور پی سی بی ایم کا جوڑ ہوتے ہیں ، ایک اسٹیل روف کو توانائی پیدا کرنے والے حربے میں تبدیل کرسکتے ہیں اور یہ فی الحال مارکیٹ میں دستیاب مصنوعات سے کہیں زیادہ معیاری ہوتے ہیں۔

تیسرے مرحلے کی سولر سیلس ٹیکنالوجیز کے امکانات لچکدار سطح سے ملنے پر منحصر ہے۔ لیکن یہ ارطباط اعلیٰ شفاف کنڈکٹنگ الیکٹروڈز کا متقاضی ہوتا ہے۔

آئی آئی ٹی کانپور میں تحقیق کاروں نے ایک آرگنک سولر سیلس ڈیوائز تیار کی ہے جس میں آرگنک پولیمر پی ٹی بی 7 کاڈونر کے طور پر اور پی سی ایم بی کا ایکسیپٹر کے طور پر امتزاج ہوتا ہے۔ اس ڈیوائز کو اوپل اسٹیل سبسٹریٹس پر تیار کیا گیا ہے۔ آئی آئی ٹی کانپور کے پروفیسر اشیش گرگ کی لیباریٹری میں ہوئی تحقیق میں کئی تہہ والے الیکٹروڈز کا آرگنک سولر سیلس کے ساتھ امتزاج پیش کیا گیا ہے۔ یہ تحقیق جرنل ’’انرجی ٹیکنالوجی‘‘ میں شائع ہوئی تھی۔

(تصویر: آرگنک سولر سیلس کی ڈیوائز پر فارمنس)

فیسلٹی آئی آئی ٹی کانپور میں کلاس 1000 کلین روم میں میٹریل اور ڈیوائز کی تیاری عمل میں آئی جس میں DST-RCUK APEX  پروجیکٹ کے تحت ڈی ایس ٹی کی فنڈنگ بھی شامل تھی۔ فیسلٹی میں آرگنک اور پیروسکائٹ سولر سیلس کی مکمل تیاری ہوسکتی ہے۔ اس میں فور پورٹ گلوباکس ایک دوسرے سے مربوط ہیں جنہیں نائٹروجن گیس کے ماحول میں رکھا جاتا ہے۔ یہاں انتہائی حساس کیمکلز کو رکھنے اور ان کے بندوبست کی سہولت موجود ہے۔

            

پبلیکیشن لنک: https://doi.org/10.1002/ente.202100689

*****

U.No:14350

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1886566) Visitor Counter : 159


Read this release in: English , Tamil