کامرس اور صنعت کی وزارتہ

اسٹارٹ اپ انڈیا سیڈ فنڈ اسکیم(ایس آئی ایس ایف ایس) کے تحت منظور شدہ انکیوبیٹرز کے ذریعہ 656 اسٹارٹ اپس کی حمایت

Posted On: 23 DEC 2022 3:41PM by PIB Delhi
  • اسٹارٹ اپ انڈیا سیڈ فنڈ اسکیم (ایس آئی ایس ایف ایس) یکم اپریل 2021 سے نافذ کی گئی جس میں 945 کروڑ روپے کی رقم مختص ہے۔
  • اس اسکیم کا مقصد اسٹارٹ اپس کو تصور کے ثبوت، پروٹو ٹائپ ڈویلپمنٹ، پروڈکٹ کا تجربہ، مارکیٹ میں داخلے اور کمرشیلائزیشن کے لیے مالی مدد فراہم کرنا ہے۔

اسٹارٹ اپ انڈیا سیڈ فنڈ اسکیم (ایس آئی ایس ایف ایس) کو 4 سال کی مدت کے لیے منظوری دی گئی ہے،جس کا آغاز 2021-22 سے  ہوا ہے۔ اس اسکیم کا مقصد اسٹارٹ اپس کو تصور کے ثبوت، پروٹو ٹائپ ڈویلپمنٹ، پروڈکٹ کا تجربہ، مارکیٹ میں داخلے اور کمرشیلائزیشن کے لیے مالی مدد فراہم کرنا ہے۔ اسے یکم اپریل 2021 سے نافذ کیا گیا ہے، جس میں 945 کروڑ روپے کی رقم  مختص ہے۔

ایس آئی ایس ایف ایس کے تحت دفعات کے مطابق، حکومت نے ماہرین کی ایک مشاورتی کمیٹی (ای اے سی)تشکیل دی ہے جو ایس آئی ایس ایف ایس کی مجموعی کارکردگی اور نگرانی کے لیے ذمہ دار ہے۔ ای اے سی اسکیم کے تحت فنڈ کے لیے انکیوبیٹر کا جائزہ اور انتخاب کرتا ہے۔ یہ انکیوبیٹر اسکیم کے رہنما خطوط میں بیان کردہ کچھ طریقہ کار  کی بنیاد پر اسٹارٹ اپس کا انتخاب کرتے ہیں۔ 126 انکیوبیٹر کی منظوری دی گئی ہے اور ان انکیوبیٹر نے 30 نومبر 2022 تک اسکیم کے تحت 656 اسٹارٹ اپس کا انتخاب کیا ہے۔ منظور شدہ انکیوبیٹر اور منتخب اسٹارٹ اپس کی سال وار تقسیم ضمیمہ-I میں دی  گئی ہے۔

یہ اطلاعات صنعت و تجارت کی وزارت میں وزیر مملکت جناب سوم پرکاش نے آج ایک پارلیمانی سوال کے جواب میں دی۔

 

ضمیمہ-I

30 نومبر 2022تک ایس  آئی ایس ایف ایس (مالی سال2021-22 میں کام کرنے والی اسکیم) کے تحت منظور شدہ انکیوبیٹر کے ذریعہ منظور شدہ اور سٹارٹ اپس کی سال وار فہرست حسب ذیل ہے:

مالی سال

منظور شدہ انکیوبیٹر کی تعداد

پورٹل پر منتخب کردہ اسٹارٹ اپس کی تعداد

2021

80

304

2022
(30 نومبر 2022 تک)

46

352

مجموعی تعداد

126

656

 

 

 

 

 

 

 

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

14365



(Release ID: 1886564) Visitor Counter : 114


Read this release in: English , Telugu