وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری

اے ایچ ڈی کے محکمہ نے، مویشی پروری، ڈیری اور ماہی پروری کے شعبے کو فروغ اور ترقی دینے کے لیے مختلف اسکیمیں نافذ کیں

Posted On: 16 DEC 2022 5:48PM by PIB Delhi

حکومت ہند کامویشی پروری اور ڈیری کامحکمہ، ملک بھر میں مویشی پروری، ڈیری اور ماہی پروری کے شعبے کے فروغ اور ترقی کے لیے، ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی کوششوں کو تقویت دینے کے لیے،مختلف اسکیموں کو نافذ کر رہا ہے جیسے کہ:

  1. راشٹریہ گوکل مشن،
  2. ڈیری کی فروغ کا قومی پروگرام،
  3. ڈیری پروسیسنگ اور بنیادی ڈھانچہ کا ترقیاتی فنڈ،
  4. ڈیری سرگرمیوں میں مصروف ڈیری کوآپریٹیو اور فارمر پروڈیوسر تنظیموں کی مدد کرنا
  5. نیشنل لائیواسٹاک مشن،
  6. مویشی پروری کے بنیادی ڈھانچےکا ترقیاتی فنڈ
  7. مویشیوں کی صحت اور بیماریوں کا کنٹرول
  8. مویشیوں کی بیماریوں کےکنٹرول کا قومی پروگرام
  9. مویشیوں کی مردم شماری اور مربوط سیمپل سروے
  10. پردھان منتری متسیا سمپدا یوجنا
  11. ماہی پروری اور آبی زراعت کے بنیادی ڈھانچے کا ترقیاتی فنڈ

یہ معلومات ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

*****

U.No.14284

(ش ح - اع - ر ا)   



(Release ID: 1886480) Visitor Counter : 77


Read this release in: English