وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav

مویشی پروری اور ڈیری کے شعبے کی صلاحیت سازی کے لیے ڈی اےایچ ڈی کے اقدامات

Posted On: 16 DEC 2022 5:49PM by PIB Delhi

مویشی پروری اور ڈیری کے شعبے میں پیشرفت کےبہت زیادہ روشن امکانات ہے جو15- 2014 سے21- 2020 کے دوران 7.93 فیصد کی جامع سالانہ پیشرفت کی شرح (سی اے جی آر) سے مسلسل بڑھ رہا ہے (مستقل قیمتوں پر)۔ اس میں مویشی پروری کے شعبہ کے ذیلی حصے نے بھی نمایاں حصہ رسدی کی ہے جس میں ڈیری، بوائن، پولٹری، بکری/سور وغیرہ کی فارمنگ شامل ہے۔ مزید برآں، مویشی پروری کے شعبے نے21- 2020 کے دوران، کل زراعت اور اس سے منسلک شعبے جی وی اے (مستقل قیمتوں پر) میں تقریباً 30 فیصد کی حصہ رسدی کی ہے۔ مویشی پروری اور ڈیری کے شعبے سے تقریباً 8 کروڑ گھرانوں کا روزگار وابستہ ہے۔

حکومت ہند کا مویشی پروری اور ڈیری کا محکمہ ، ملک بھر میں ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی کوششوں کو فروغ دینے اور مویشی پروری اور ڈیری کے شعبے کو ترقی دینے کے لیے،مختلف اسکیموں کو نافذ کر رہا ہے جس سے براہ راست اور بالواسطہ طور پر مویشی پروری اور ڈیری کے شعبے میں روزگار کے مواقع کو بڑھانے میں مدد ملتی ہے۔ جیسا کہ:

  1. راشٹریہ گوکل مشن،
  2. ڈیری کی فروغ کا قومی پروگرام،
  3. ڈیری پروسیسنگ اور بنیادی ڈھانچہ کا ترقیاتی فنڈ،
  4. ڈیری سرگرمیوں میں مصروف ڈیری کوآپریٹیو اور فارمر پروڈیوسر تنظیموں کی مدد کرنا
  5. نیشنل لائیواسٹاک مشن،
  6. مویشیوں کی صحت اور بیماریوں کا کنٹرول
  7. مویشی پروری کے بنیادی ڈھانچہ کا ترقیاتی فنڈ
  8. مویشیوں کی بیماریوں کےکنٹرول کا قومی پروگرام
  9. مویشیوں کی مردم شماری اور مربوط سیمپل سروے

مویشی پروری اور ڈیری کے شعبے میں روزگار کے مواقع بڑھانے اور مقامی نسلوں کے تحفظ کے لیے، حکومت ہند کے مویشی پروری اور ڈیری کے محکمہ کےذریعے اٹھائے گئے اقدامات درج ذیل ہیں:

  1. دیہی ہندوستان (ایم اےآئی ٹی آر آئیز) میں کثیر مقصدی مصنوعی حمل کے تکنیکی ماہرین کا قیام
  2. موجودہ مصنوعی حمل نیٹ ورک کو مضبوط بنانا
  3. ملک گیر مصنوعی حمل پروگرام
  4. جدید تولیدی بایو ٹکنالوجی پرعمل درآمد، جس میں جنسی ا عتبار سے ترتیب شدہ مادہ منویہ، جینومکس، اور ان وٹرو فرٹیلائزیشن ٹیکنالوجی شامل ہیں۔
  5. بھیڑ، بکری، سور اور پولٹری کے شعبے میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے، نیشنل لائیو اسٹاک مشن (اینایل ایم)، انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کو نافذ کر رہا ہے تاکہ غیر منظم شعبے میں دستیاب پیداوار کے لیے، منظم شعبہ کے ساتھ فارورڈ اور بیکورڈ تعلق پیدا کیا جا سکے۔
  6. آرجی ایم کے تحت نسل کی ضرب کاری کا فارم
  7. مویشی پروری کےبنیادی ڈھانچہ کی فروغ کافنڈ (اے ایچ آئی ڈی ایف) 15000 کروڑ روپے کی کل مختص رقم کے ساتھ نافذ کیا جا رہا ہے۔اسکا مقصد ڈیری پروسیسنگ اور ویلیو ایڈیشن بنیادی ڈھانچے، میٹ پروسیسنگ اور ویلیو ایڈیشن بنیادی ڈھانچے اور اینیمل فیڈ پلانٹ، نسل کی ضرب کاری کرنے والے فارمس اور نسل کی بہتری کی ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کی ترغیب دیناہے ہیں جن میں تکنیکی طور پر امداد یافتہ جدید پولٹری فارم، ویٹرنری ڈرگْس اور ویکسین یونٹس، اینیمل ویسٹ ٹو ویلتھ مینجمنٹ (زرعی فضلہ کا انتظام) کا قیام شامل ہے۔

یہ معلومات ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

*****

U.No.14283

(ش ح - اع - ر ا)   


(Release ID: 1886479)
Read this release in: English , Tamil