وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

’خون کا عطیہ کریں-زندگی بچائیں‘-فوجیوں اور شہریوں نے آرمی ڈے-2023 کی یاد میں خون کا عطیہ  دیا

Posted On: 24 DEC 2022 5:25PM by PIB Delhi

آرمی ڈے 2023 کے لئے  ملک کے جنوبی حصے میں واقعات کے جاری سلسلے کے عین مطابق مہاراشٹر، گوا، کرناٹک، کیرالہ، تلنگانہ، تمل ناڈو، گجرات، راجستھان، مدھیہ پردیش اور اترپردیش کے  مختلف حصوں میں واقع ہندوستانی فوج کے اداروں؍اِکائیوں نے 24 دسمبر 2022 کو بڑے پیمانے پر خون کے عطیے کی مہم چلائی۔ ہندوستانی فوج کی جانب سے یہ انسانی مہم اہم شہری اسپتالوں اور سماجی تنظیموں کے تال میل سے چلایا گیا، تاکہ   اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ خون کا جو عطیہ کیا گیا ہے وہ ضرورتمند مریضوں تک وقت پر پہنچ سکے۔

15 جنوری 2023 کو آنے والے 75 ویں آرمی ڈے کے موقع پر’خون کا عطیہ کریں- زندگی بچائیں‘کے موضوع کے تحت منعقد رضاکارانہ عطیہ کے توسط سے 7,500 یونٹ خون جمع کیا گیا اور 75,000 رضاکاروں کا ایک ڈیٹا بینک بھی مرتب کیا گیا۔ خون عطیہ مہم میں فوج کے جوانوں اور ان کے زیر کفالت افراد،سول ڈیفنس کے ملازمین،این سی سی کیڈٹوں، کالج کے طلباء،آرمی پبلک اسکول کے اساتذہ اور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے رضاکاروں کی جانب سے زبردست ردعمل دیکھا گیا۔ ان کیمپوں کا انعقاد تمام بڑے شہروں کے ساتھ ساتھ جنوبی کمان علاقے کی 10 ریاستوں کے دور دراز علاقوں میں کیا گیا گیا تھا۔

جنوبی کمان کے ان مقامات کی فہرست ، جہاں خون کے عطیے  کی مہم کا انعقاد کیا گیا، ذیل میں دی جارہی ہے:

 

ریاست؍ مرکز کے زیر انتظام ریاست 

شہر؍قصبات

مہاراشٹر

   ممبئی، پنے، کرکی، کھڑک واسلا، دیہو روڈ، کامپٹی، پلگاؤں،  احمد نگر، دیولالی اور اورنگ آباد

گوا

پنجی

راجستھان

جودھ پور،  ناصرآباد، جیسلمیر، لونگے والا،  اُدے پور،    نیوارو، الور، ماؤنٹ آبو، اجمیر اور جالیپا

گجرات

گاندھی دھام، احمدآباد،  جام نگر، دھرنگ دھارا اور بھج

  مدھیہ پردیش

ببینا، ساگر، دھانا، گوالیار اور بھوپال

تلنگانہ

سکندرآباد اور حیدر آباد

تمل ناڈو

کوئمبٹور، چنئی اور  ویلنگٹن

کیرالہ

ترووننت پورم اور کنّور

کرناٹک

بنگلورو اور بیلگاوی

اترپردیش

 جھانسی

 

بلڈ ڈونیشن مہم کے   انعقاد نے فوجی-شہری ربط کی تجدید میں بے حد تعاون دیا ہے اور ہمارے شہریوں کے ساتھ کاندھے سے کاندھا ملاکر کھڑے  ہونے کے ہندوستانی فوج کے عہد کی تصدیق کی  ہے۔

 

01.jpg

 

02.jpg

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 14334)


(Release ID: 1886377) Visitor Counter : 145


Read this release in: Tamil , English , Hindi