وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

محکمہ دفاع نے ( ڈی او ڈی ) نے وگیان بھون میں خصوصی مہم 2.0 پر بہترین طریقوں کی نمائش کا انعقاد کیا


سرحدی سڑک تنظیم (بی آر او) کے ذریعے بٹومنس کی سڑکوں کی تعمیر میں پلاسٹک کے ٹکڑوں کے استعمال کی منفرد ٹیکنا لوجی کی ستائش کی گئی ہے

Posted On: 23 DEC 2022 8:05PM by PIB Delhi

وزارتِ دفاع ( ایم او ڈی ) کے دفاع کے محکمے ( ڈی او ڈی ) نے نئی دلّی کے وگیان بھون میں خصوصی مہم 2.0 کے تحت بہترین طریقۂ کار کی نمائش منعقد کی ہے ۔ یہ نمائش ، جو اچھی حکمرانی کے ہفتے یعنی 19 سے 25 دسمبر ،2022 ء کے دوران منعقد کی جا رہی ہے ۔ اس نمائش میں نئی دلّی کے وگیان بھون میں ڈی او ڈی کا بھی ایک اسٹال قائم کیا گیا ہے ۔

خصوصی مہم 2.0 کے تحت 5922 مقامات پروزارتِ دفاع کےمحکمہ دفاع کےتحت تنظیموں کے ذریعے صفائی ستھرائی کی مہم کا انعقاد کیا گیا۔ کینٹین اسٹورز ڈائریکٹوریٹ( سی ایس ڈی )، جس کے تحت 3500 یونٹ آتے ہیں، نے34 ڈپو، بارڈر روڈز آرگنائزیشن ( بی آر او ) [750 یونٹس/ڈیٹیچمنٹ]، سینک اسکول [33]، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ڈیفنس اسٹیٹس ( ڈی جی ڈی ای ) [367 کنٹونمنٹ سمیت مہم کے مقامات]، کنٹرولر جنرل آف ڈیفنس اکاؤنٹس ( سی جی ڈی اے ) [1149 دفاتر]، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف آرمڈ فورسز میڈیکل سروسز ( ڈی جی اے ایف ایم ایس ) [87 ملٹری اسپتالوں] نے صفائی مہم کو بھرپور طریقے سے چلایا ۔

بارڈر روڈز آرگنائزیشن ( بی آر او )نے کٹے ہوئے پلاسٹک کے استعمال کی ایک منفرد ٹکنالوجی کو سڑک کی تعمیر میں استعمال کیا ہے ۔ پروجیکٹ ورتک کے تحت بالی پارا-چاردوار-توانگ روڈ پر 2.5 کلومیٹر کی ری سرفیسنگ میں، اروناچہل پردیش میں پروجیکٹ اڈیک کے تحت روئنگ-کورونو-پایا روڈ پر 1.0 کلومیٹر اور میزورم میں پروجیکٹ پشپک کے تحت ہنتھیال-سنگاؤ-سائیہا روڈ پر 5.22 کلومیٹر کی ری سرفیسنگ میں اس ٹیکنالوجی کا کامیابی سے استعمال کیا گیا ہے ۔

نمائش میں بارڈر روڈز آرگنائزیشن کی جانب سے کٹے ہوئے پلاسٹک کے استعمال کی منفرد ٹیکنالوجی کی ستائش کی گئی ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ) 

U. No.  14323


(Release ID: 1886330) Visitor Counter : 111


Read this release in: English