ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

اگلے مرحلے کے لیے امیدواروں کی شارٹ لسٹنگ کے لیے 1،03،769 لیول -1 (سابقہ گروپ ڈی) کی اسامیوں کو پُر کرنے کے لیے کمپیوٹر پر مبنی ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان آر آر بی کے ذریعہ تمام زونل ریلوے کے لیے 22.12.2022 سے کیا جا رہا ہے

Posted On: 23 DEC 2022 6:02PM by PIB Delhi

سی ای این آر آرسی 01/2019کا کمپیوٹرپر مبنی  ٹیسٹ (سی بی ٹی) 1،03،769لیول -1 (سابقہ گروپ ڈی) کی اسامیوں کو پُر کرنے کے لیے آر آر بی کے ذریعہ 17 اگست 2022 سے 11 اکتوبر 2022 تک ملک  بھر کے 400 سے زیادہ مراکز میں انگریزی اور ہندی سمیت 15 زبانوں میں تقریباً 1.11 کروڑ امیدواروں کے لیے پانچ مرحلوں میں 33 دنوں میں 99 شفٹ میں منعقد کیا گیا۔ تمام امیدواروں کو ان کے گھر کے قریب واقع  امتحان مراکز میں ہی سہولت فراہم کرنے کی پوری کوشش کی گئی تھی۔ خواتین اور معذور  امیدواروں کو سب سے زیادہ ترجیح دی گئی۔ نصف امیدواروں کو 100-150 کلومیٹر تک محدود آمد و رفت  والے مراکزمختص کیے گئے تھے اور زیادہ تر امیدواروں کو ریاست کے اندر  200-400 کلومیٹر تک کی آمد و رفت والے مراکز مختص کیے گئے تھے۔ اس امتحان کے ساتھ، آر آر بی نے تمام ہندوستانی سطح پر مسابقتی امتحانات کے لیے رضاکارانہ بنیادوں پر آدھار پر مبنی تصدیق کو لاگو کرنے میں بھی برتری حاصل کی ہے۔ اس سےآر آر بی امتحانات میں نقالی کو ختم کرنے میں بہت مدد ملی ہے۔ امیدواروں کو 14 اکتوبر 2022 سے 19 اکتوبر 2022 تک عارضی جواب کی کنجی  کے خلاف اعتراضات  درج کرانے کا موقع دیا گیاتھا۔

اب جواب کی کنجی  کو حتمی شکل دینے کے بعد، 22.12.2022 کے بعد سے تمام 16 زونل ریلوے کے لیے آر آر بی کی جانب سے جسمانی کارکردگی ٹیسٹ (پی ای ٹی) کے اگلے مرحلے کےاس زمرہ کے لیے لیے امیدواروں کی مختصر فہرست کے نتائج، مطلع کردہ خالی آسامیوں کے تین گنا امیداواروں کی شارٹ لسٹنگ کے لیے نتائج کا اعلان کیا جا رہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U No. : 14315



(Release ID: 1886230) Visitor Counter : 126


Read this release in: English , Hindi