ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

انڈین ریلوے میں نئی لائنوں بشمول 19,307 کلومیٹرطویل ایلیویٹڈ ریلوے ٹریک/کوریڈور کے لیے 211 سروے کیے گئے ہیں

Posted On: 23 DEC 2022 5:00PM by PIB Delhi

ایلیویٹڈ ریلوے ٹریکس/کوریڈور کی تعمیر کا منصوبہ مختلف عوامل مثلاً سائٹ کے حالات، زمین کی دستیابی، خطہ، تجاوزات، تعمیر شدہ علاقے کی کثافت وغیرہ پر منحصر ہے۔ فی الحال، انڈین ریلوے میں نئی لائنوں کے لیے 211 سروے کیے گئے ہیں جن میں 19,307 کلومیٹرطویل ایلیویٹڈ ریلوے ٹریک/کوریڈورشامل ہیں اور ہندوستانی ریلوے میں ترقی کے مختلف مراحل میں ہے۔

یکم اپریل 2022 تک، انڈین ریلوے میں، تقریباً 4.0 لاکھ کروڑ روپے کی لاگت کےکل 20,937 کلومیٹرطویل  ایلیویٹڈ ریلوے ٹریک/کوریڈور کے 183 نئے لائن پروجیکٹس شامل ہیں، جومنصوبہ بندی/منظوری/عملدرآمد کے مختلف مراحل میں ہیں، جن میں سے 2,831 کلومیٹر طویل کوریڈور کا کام  شروع کر دیا گیا ہے اور اس پریکم مارچ 2022 تک  تقریباً 1.13 لاکھ کروڑ روپے خرچ ہو چکے ہیں۔

تمام جاری ریلوے پروجیکٹوں کی زون وار تفصیلات بشمول لاگت، اخراجات اور اخراجات عوامی ڈومین میں انڈین ریلوے یعنی www.indianrailways.gov.in > وزارت ریلوے> ریلوے بورڈ> ہندوستانی ریلوے کے بارے میں> ریلوے بورڈ ڈائریکٹوریٹ> فنانس (بجٹ))> ریل بجٹ/پنک بک (سال))> ریلوے کے حساب سے کام، مشینری اور رولنگ اسٹاک پروگرام (آر ایس پی) کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

اس وقت کولکاتہ میٹرو کے دو ایلیویٹڈ ریلوے کوریڈور کام کر رہے ہیں۔ تفصیلات درج ذیل ہیں:

نمبر شمار

کوریڈور کا نام

لمبائی (کلومیٹر)

1.

دم دم -بیلگاچیا (1.10 کلومیٹر)، دکشنیشور-دم دم (6.38 کلومیٹر)، مہانائک اتم کمار-کوی سبھاس (8.16 کلومیٹر) شمالی-جنوبی راہداری کا حصہ۔

15.64

2.

ایسٹ ویسٹ کوریڈور (سالٹ لیک سیک V- سالٹ لیک اسٹیڈیم)

5.80


 

 

 

 

 

 

 

 

ایلیویٹڈ ریلوے ٹریکس/کوریڈورز کی اونچائی، جگہ کے حالات، لازمی پوائنٹ وغیرہ کے لحاظ سے جگہ جگہ مختلف ہوتی ہے۔

یہ اطلاع ریلوے، مواصلات اور الیکٹرانک اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر جناب اشونی ویشنو نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U No. : 14312


(Release ID: 1886229) Visitor Counter : 129


Read this release in: English