خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت

ڈبہ بند خوراک کی صنعتوں کے وزیر مملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے کہا کہ پردھان منتری کسان سمپدا یوجنا  (پی ایم کے ایس وائی) کی مختلف ذیلی اسکیموں کے تحت ریاستی حکومتوں اور صنعت کاروں کی طرف سے کل 1,002 پروجیکٹ تجاویز کو منظوری دی گئی

Posted On: 23 DEC 2022 4:06PM by PIB Delhi

ڈبہ بند خوراک کی صنعتوں کے وزیر مملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے آج کہا کہ ڈبہ بند خوراک کی صنعتوں کی وزارت (ایم او ایف پی آئی)  ایک امبریلا اسکیم  – پردھان منتری کسان سمپدا یوجنا (پی ایم کے ایس وائی) 18-2017 سے  ملک بھر میں  نافذ کر رہی ہے۔ پی ایم کے ایس وائی ذیلی اسکیموں کا ایک جامع پیکج ہے، جس کا مقصد فارم گیٹ سے لے کر ریٹیل آؤٹ لیٹ تک موثر سپلائی چین بندوبست کے ساتھ جدید بنیادی ڈھانچہ کا قیام ہے ۔ یہ ملک میں ڈبہ بند خوراک کی صنعت کی ترقی کو کافی تقویت بخشتا ہے، کسانوں کو بہتر قیمتیں فراہم کرنے میں مدد کرتا ہے، خاص طور پر دیہی علاقوں میں روزگار کے بڑے مواقع پیدا کرتا ہے، زرعی پیداوار کے ضیاع کو کم کرتا ہے، پروسیسنگ کی سطح کو بڑھاتا ہے  اور ڈبہ بند خوراک کی برآمدات  میں اضافہ کرتا ہے۔ پی ایم کے ایس وائی کے آغاز سے اب تک 18,06,027 کسان مستفیض ہو چکے ہیں۔

جناب پٹیل نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں کہا کہ 18-2017 سے 23-2022 کی مدت کے دوران پی ایم کے ایس وائی کی مختلف ذیلی اسکیموں کے تحت 4026 پروجیکٹ تجاویز (مختلف ریاستی حکومتوں اور کاروباری افراد کی طرف سے) موصول ہوئی ہیں۔ ان میں سے 1002 کو 16.12.2022 تک منظور کیا گیا ہے۔

2017-18 سے 23-2022 (16.12.2022 تک) کی مدت کے دوران پی ایم کے ایس وائی کے ایگرو پروسیسنگ کلسٹر کے لیے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کی اسکیم کے تحت موصول اور منظور شدہ تجاویز کی ریاست وار تفصیلات ضمیمہ میں فراہم کی گئی ہیں۔

ضمیمہ

2017-18 سے 23-2022 (16.12.2022 تک)   کی مدت کے دوران ایگرو پروسیسنگ کلسٹر کے لیے لیے بنیادی ڈھانچے  کے قیام  کی ذیلی اسکیم کے تحت موصول اور منظور شدہ درخواستوں اورتجاویز کی ریاست/مرکز کے زیرانتظام علاقے - وار تفصیلات۔

نمبر شمار

ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقے

اے پی سی

 

 

موصول ہونے والی تجاویز کی تعداد

منظورشدہ تجاویز کی تعداد

1

آندھرا پردیش

30

4

2

آسام

9

8

3

بہار

5

1

4

چھتیس گڑھ

14

1

5

گوا

0

0

6

گجرات

20

5

7

ہریانہ

14

3

8

ہماچل پردیش

6

2

9

جموں و کشمیر  مرکز کا زیرانتظام علاقہ

4

1

10

جھارکھنڈ

0

0

11

کرناٹک

29

5

12

کیرالہ

6

2

13

مدھیہ پردیش

22

5

14

مہاراشٹر

66

14

15

اڑیسہ

1

1

16

پنجاب

5

3

17

راجستھان

27

4

18

تمل ناڈو

38

11

19

تلنگانہ

10

5

20

اتر پردیش

23

3

21

اتراکھنڈ

1

1

22

مغربی بنگال

2

0

23

اروناچل پردیش

1

0

24

منی پور

2

0

25

میگھالیہ

2

1

26

میزورم

1

0

27

ناگالینڈ

2

0

28

تریپورہ

0

0

29

سکم

0

0

30

انڈومان ونیکوبار جزائر

0

0

31

چنڈی گڑھ

0

0

32

ڈی اینڈ این حویلی اور دامن اور دیو

2

0

33

دہلی

0

0

34

لکشدیپ

0

0

35

پانڈیچری

1

0

36

لداخ  مرکز کا زیرانتظام علاقہ

0

0

 

میزان

343

80

 

*****

ش ح – ف ا –  م ص

U: 14303



(Release ID: 1886225) Visitor Counter : 77


Read this release in: English