عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مالدیپ اور بنگلہ دیش کے سرکاری ملازمین کے لیے 2 ہفتے کی صلاحیت سازی پروگرام (سی بی پی) کا مشترکہ اختتامی اجلاس گڑوی گجرات، نئی دہلی میں منعقد ہوا


مالدیپ اور بنگلہ دیش کے سرکاری ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے، خارجہ سکریٹری وی ایم کواترا نے زور دے کر کہا  کہ وہ ہم آہنگی اور مقصد کے مضبوط احساس کی عکاسی کریں اور خطے کی اجتماعی ترقی کے لیے کام کریں

این سی جی جی کے ڈائرکٹر جنرل جناب بھرت لال نے اپنے کلیدی خطاب میں سرکاری ملازمین پر زور دیا کہ وہ معاشرے کو واپس دیں اور عوام پر مبنی حکمرانی کو مضبوط کرنے کے لیے تازہ ترین اختراعات اور خیالات کا اشتراک کریں

شراکت داری اور ادارہ جاتی روابط ہندوستان کی ’پڑوسی پہلے‘ پالیسی کی اہم خصوصیات ہیں

Posted On: 23 DEC 2022 5:30PM by PIB Delhi

ہندوستان 19 سے 25 دسمبر تک گڈ گورننس ہفتہ منا رہا ہے جس کا اختتام 25 دسمبر 2022 کو 'گڈ گورننس ڈے' کے موقع پر ہو گا۔ اس تناظر میں نیز  مالدیپ اور بنگلہ دیش  کے سرکاری ملازمین کے لیے فیلڈ ایڈمنسٹریشن کے شعبہ  میں دو ہفتے کی صلاحیت سازی کے پروگراموں کے ایک حصے کے طور پر، 23 دسمبر 2022 کو گڑوی گجرات، نئی دہلی میں ایک مشترکہ اختتامی اجلاس منعقد ہوا۔ اس پروگرام میں مالدیپ کے 27 سرکاری ملازمین اور بنگلہ دیش کے 39 سرکاری ملازمین نے شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001L5L3.jpg

اس نشست میں حکومت ہند کے خارجہ سکریٹری، جناب وجے موہن کواترا نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس پروگرام میں نیشنل سینٹر فار گڈ گورننس (این سی جی جی) کے ڈائرکٹر جنرل جناب بھرت لال،  فیکلٹی ممبران، ٹریننگ ٹیم اور دونوں ممالک کے مندوبین نے شرکت کی۔

اپنے اختتامی خطاب میں، سکریٹری خارجہ جناب وی ایم کواترا نے بغیر کسی رکاوٹ کے عوامی خدمات کی فراہمی میں سرکاری ملازمین کے کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے لوگوں کی ضرورتوں اور ان کی خواہشات کو پورا کرنے کے لیے ہمدردانہ رویہ اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے لوگوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ایک تصوراتی ڈھانچہ بنانے کی ترغیب دی۔ انہوں نے دونوں ممالک کے سرکاری ملازمین پر زور دیا کہ وہ ہم آہنگی اور مقصد کے مضبوط احساس کی عکاسی کریں اور خطے کی اجتماعی ترقی کے لیے کام کریں۔جناب کواترا نے خطے میں شراکت داری کو مضبوط بنانے کے لیے مستقبل کے حوالے سے فیصلے کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00234QZ.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003TV6D.jpg

وزیر اعظم جناب نریندر مودی ’پڑوسی پہلے‘ کی پالیسی کے زبردست حامی ہیں۔ اپنائیت کے اس احساس کو پروان چڑھاتے ہوئے، این سی جی جی حکومت ہندکی وزارت خارجہ کےاشتراک سے ، اپنے سرکاری ملازمین کی صلاحیتوں کو بڑھانے میں دیگر پڑوسی ممالک کی مدد کر رہی ہے۔ این سی جی جی لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے یقینی عوامی خدمات کی فراہمی کے لیے اچھی حکمرانی اور شفاف انتظامیہ کو فروغ دینے کے لیے مختلف پہلوؤں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ترقی پذیر ممالک کی ضرورت کی بنیاد پر صلاحیت سازی کے مختلف پروگرام تیار کرتا ہے اور انہیں نافذ کرتا ہے۔ ان پروگراموں میں اطلاعات ، معلومات ، نئے خیالات اور بہترین طرز عمل کا تبادلہ بھی شامل ہے جو شہریوں پر مرکوز حکمرانی کو فروغ دیتے ہیں۔

اپنے کلیدی خطاب میں،این سی جی جی کے ڈائرکٹر جنرل جناب بھرت لال نے وزارت خارجہ، ہندوستان اوراین سی جی جی کے درمیان شراکت داری پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے عوام پر مبنی حکمرانی  فراہم کرنے میں سرکاری ملازمین کے کردار پر زور دیا۔ انہوں نے سرکاری ملازمین پر زور دیا کہ وہ معاشرے سے جو حاصل کیا ہے انہیں  معاشرے کو واپس دیں اور ان جاری کوششوں کو تقویت دینے کے لیے تازہ ترین اختراعات اور خیالات کا اشتراک کریں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004F5JN.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005DKJZ.jpg

مذکورہ نشست  میں این سی جی جی میں ایسوسی ایٹ  پروفیسر محترمہ پونم سنگھ،  کورس کوآرڈینیٹر برائے بنگلہ دیش ڈاکٹر اے پی سنگھ ، کورس کوآرڈینیٹر برائے مالدیپ، ڈاکٹر سنجیو شرما، اوراین سی جی جی ٹیم کے دیگر اراکین نے بھی شرکت کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U No. :- 14306


(Release ID: 1886223)
Read this release in: English , Hindi