الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
اطلاعاتی ٹیکنالوجی ضابطوں میں ترمیم کا مقصد
Posted On:
23 DEC 2022 2:00PM by PIB Delhi
الیکٹرونکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ معلومات دی ہے کہ سرکار کا مقصد ڈیجیٹل شہری یا شہریوں کے لئے ایک کھلا ، محفوظ، قابل اعتماد اور جواب دہ انٹر نیٹ کو یقینی بنانا ہے۔
انٹر نیٹ کی توسیع اور زیادہ سے زیادہ ہندوستانیوں کے آن لائن آنے کے ساتھ ، ڈیجیٹل شہری اور شہریوں کو استعمال کنندہ کے نقصان، غلط اطلاع اور جرائم کے رابطے میں آنے کے امکانات بھی بڑھ گئے ہیں۔ جیسے جیسے ہندوستان میں ڈیجیٹل ایکو سسٹم اور کنکٹیڈ انٹر نیٹ یوزرس کی توسیع ہورہی ہے، ویسے ویسے ان کے سامنے آنے والے چیلنجز اور مسائل کے ساتھ ساتھ بِگ ٹیک پلیٹ فارم کے مقابلے میں پچھلے ضابطے میں موجود کچھ کمیاں اور خامیاں بھی بڑھ رہی ہیں۔ سرکار نے اطلاعاتی ٹیکنالوجی ضابطہ 2000کے ذریعے حاصل کردہ اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے اطلاعاتی ٹیکنالوجی (درمیانی ضابطہ اور ڈیجیٹل میڈیا اصول و ضوابط)ترمیمی ضابطہ 2022 کو نوٹیفائی کیا ہے۔
یہ ضابطے بچولیوں پر مخصوص ذمہ داری ڈالتے ہیں کہ کس طرح کی معلومات کو ہوسٹ ، ظاہر، اَپ لوڈ، شائع، تشہیر، جمع یا ساجھا کیا جانا ہے۔ بچولیوں کو اس وقت لاگو کسی بھی قانون کی خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی مواد کو ہٹانے کی ضرورت ہوتی ہے، جب انہیں یا تو عدالت کے حکم کے ذریعے یا موزوں سرکار یا اس کی نامزد ایجنسیوں کے ذریعے نوٹس کے توسط سے لایاجاتاہے۔اس کے علاوہ ترمیمی ضابطے میں شکایت اپیل کمیٹی (کمیٹیوں)کے قیام کے لئے بھی التزام کیا گیا ہے، تاکہ استعمال کنندہ کو قابل استعمال شکایتوں پر بچولیوں کی شکایت افسران کے ذریعے بے اثر یا لیے گئے فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کی اجازت مل سکے۔ مذکورہ ضابطوں میں دستیاب کارروائی پر عمل کرنے میں ناکام رہنے کی صورت میں آئی ٹی ایکٹ کی دفعہ 79کارروائی کا اختیار دیا گیا ہے۔
اس طرح کی شکایتیں اگر کوئی ہوں ، بے بنیاد اور غلط ہیں۔جیسا کہ ہندوستان کی سپریم کورٹ نے خود دیکھا کہ بنیادی حقوق مکمل حقوق نہیں ہے اور یہ مناسب پابندیوں کے ماتحت ہیں۔
سرکار کی ضابطہ بنانے کی پالیسی کا مقصد ہمارے شہریوں کو آئینی طور سے گارنٹی شدہ اختیار کو یقینی بنانا ہے۔اس مقصد پر عمل کرتے ہوئے ترمیمی ضابطوں نے سوشل میڈیا مداخلت کاروں سمیت مداخلت کاروں کے لئے یہ واضح کردیا ہے کہ وہ آئین کے تحت ہندوستان کے شہریوں کو دیئے گئے اختیارات کا احترام کریں۔
************
ش ح۔ج ق۔ن ع
(U: 14290)
(Release ID: 1886180)
Visitor Counter : 134