وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
راشٹریہ گوکل مشن دیسی مویشیوں کی نسل کے فروغ اور تحفظ کا احاطہ کرتا ہے
Posted On:
23 DEC 2022 3:09PM by PIB Delhi
- آر جی ایم اسکیم دودھ کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے لئے دودھ کی پیداوار اور مویشیوں کی دودھ دینے کی صلاحیت کو بڑھاتی ہے۔
- اس اسکیم کو محکمہ اے ایچ ڈی کی نظرثانی شدہ اور دوبارہ ترتیب شدہ اسکیم کے تحت 2400 کروڑ روپئے مختص کرنے کے ساتھ جاری رکھا گیا ہے۔
- ملک بھر میں مصنوعی انسیمینیشن پروگرام کے بارے میں آر جی ایم کی معلومات انفارمیشن نیٹ ورک آن اینیمل پروڈکٹیوٹی اینڈ ہیلتھ ( آئی این اے پی ایچ ) ڈاٹا بیس پر آن لائن اپ لوڈ کی جاتی ہیں۔
|
مویشی پروری اور ڈیری کا محکمہ دسمبر ، 2014 ء سے دیسی مویشیوں کی نسلوں کی تحفظ اور ترقی کے لئے راشٹریہ گوکل مشن ( آر جی ایم ) کو نافذ کر رہا ہے۔ یہ اسکیم دودھ کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے لئے دودھ کی پیداوار اور مویشیوں کی دودھ دینے کی صلاحیت کو بڑھانے کے لئے بہت اہم ہے اور ملک کے دیہی کسانوں کے لئے زیادہ منافع بخش ثابت ہو رہی ہے ۔ یہ اسکیم محکمہ کی نظر ثانی شدہ اور دوبارہ ترتیب شدہ اسکیم کے تحت 22-2021 ء سے 26-2025 ء تک جاری رہے گی ، جس کے لئے 2400 کروڑ روپئے مختص کئے گئے ہیں ۔
اسکیم کے تحت ملک گیر مصنوعی تخمدانی پروگرام سے متعلق راشٹریہ گوکل مشن کی معلومات کو مویشیوں کی پیداوار اور صحت سے متعلق انفارمیشن نیٹ ورک ( آئی این اے پی ایچ ) کےڈاٹا بیس پر آن لائن اَپ لوڈ کیا جاتا ہے ۔
یہ معلومات آج ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ) ( 23-12-2022 )
U. No. 14297
(Release ID: 1886137)
Visitor Counter : 116