مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بی ایس این ایل کے ذریعہ 4 جی خدمات کا آغاز

Posted On: 23 DEC 2022 1:25PM by PIB Delhi

مواصلات کے وزیر مملکت  جناب دیو سنگھ چوہان نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب بتایا کہ حکومت کے آتم نربھر بھارت پہل کے مطابق بی ایس این ایل  کو بھارتی 4G اسٹیک تعینات کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ بی ایس این ایل  نے تصور کے ثبوت (پی او سی) کے لیے یکم جنوری 2021 کو دلچسپی کا اظہارکیا۔ پی او سی کو کچھ زیر التواء نکات کے ساتھ مکمل کیا گیا ہے۔ بی ایس این ایل  نے31 مارچ 2022 کو 4G پر عمل آوری  کے لیے 6,000 سائٹس کی خاطر  پرچیز آرڈر اور 25 جولائی 2022 کو 6,000 سائٹس کا ایک اور خریداری آرڈر جاری کیا ہے۔ اس کے بعد بی ایس این ایل  نے اکتوبر 2022 میں اپنی ایک  لاکھ 4G سائٹس کی ضرورت کے لیے ٹینڈر جاری کیا۔

بھارتی حکومت نے 23 اکتوبر 2019کو بی ایس این ایل اور ایم ٹی این ایل  کے لیے بحالی کے منصوبے کو منظوری دی۔ اس نے رضاکارانہ ریٹائرمنٹ اسکیم (وی آر ایس) کے ذریعے ملازمین کے اخراجات میں کمی، سویرنگ گارنٹی بانڈز میں اضافے کے ذریعے قرض کی تنظیم نو، کیپٹل انفیوژن کے ذریعے 4G خدمات کے لیےا سپیکٹرم کی انتظامی الاٹمنٹ، بنیادی اور غیر بنیادی اثاثوں کی منیٹائزیشن کو اصولی طور پر منظوری دی۔ بی ایس این ایل اور ایم ٹی این ایل کے انضمام کو  منظوری حاصل ہوئی اور اس کے نتیجے میں بی ایس این ایل  مالی سال 21-2020 سے ای بی آئی ٹی ڈی اے  (سود، ٹیکس، فرسودگی اور امورٹائزیشن سے پہلے کی آمدنی) کے لئے نہایت اہم ہوگیا ہے۔

مزید یہ کہ 27جولائی 2022  کوبی ایس این ایل  کو ایک قابل عمل سرکاری  سیکٹر ادارے میں تبدیل کرنے کے لیے حکومت نے بی ایس این ایل  کے لیے 1.64 لاکھ کروڑ روپے کے ایک بحالی پیکیج کو منظوری دی۔ بحالی کے یہ  اقدامات بی ایس این ایل  خدمات کو اپ گریڈ کرنے،ا سپیکٹرم مختص کرنے، اس کی بیلنس شیٹ کو کم کرنے اور بھارت براڈ بینڈ نگم لمیٹڈ (Lبی بی این ایل) کو بی ایس این ایل کے ساتھ ضم کر کے اس کے فائبر نیٹ ورک کو بڑھانے کے لیے تازہ سرمایہ جمع کرنے پر مرکوز ہیں۔

*************

ش ح- ش ر–ع ر

U. No. 14269


(Release ID: 1885998) Visitor Counter : 125


Read this release in: Tamil , English , Marathi , Telugu