بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہنر مندی کا اپ گریڈیشن اور مہیلا کوائر یوجنا کا تصور ہے  کہ خواتین کاریگروں کو خود روزگار کے مواقع فراہم کرکے ان کو تربیت فراہم کی جائے

Posted On: 22 DEC 2022 1:09PM by PIB Delhi

ایم ایس ایم ای کے مرکزی وزیر مملکت بھانو پرتاپ سنگھ ورما نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ وزارت کوائر (ناریل کے ریشے) بورڈ جو کہ ایک  قانونی ادارہ  ہے ،کے ذریعے، کوائر وکاس یوجنا، جو ایک مرکزی سیکٹر اسکیم ہے، کے جزو ’ہنرمندی اپ گریڈیشن اور مہیلا کوائر یوجنا‘ کے تحت ملک بھر میں مہارت کی ترقی کی مختلف سرگرمیوں کو نافذ کر رہا ہے۔ کوئر وکاس یوجنا کے تحت مختلف ہنر مندی کے فروغ کے پروگراموں میں، اسکیم مہیلا کوائر یوجنا (ایم  سی وائی) صرف خواتین کاریگروں کو تربیت دینے کے بندوبست کا تصور پیش کرتی ہے۔

ایم سی وائی  کوائر سیکٹر میں خواتین کاریگروں کو بااختیار بنانے کے لیے کوائر بورڈ کے ذریعے لاگو کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد دیہی خواتین کاریگروں کو ناریل کی بھوسی کی پروسیسنگ کے علاقوں میں خود روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے اور بڑے پیمانے پر روزگار کے ساتھ ساتھ دیہی  خواتین  کاریگروں  کے  معیار زندگی میں بہتری کی گنجائش فراہم کرنا ہے۔  اس اسکیم کے بنیادی مقاصد درج ذیل ہیں:

  • سپروائزرز/انسٹرکٹرز/ کاریگروں کے کیڈر میں کاریگروں کی افرادی قوت کو تربیت دینا اور کوئر انڈسٹری کی ترقی کے لیے ہنر مند افرادی قوت کی ضرورت کو پورا کرنا۔
  • کوئر ورکرز کی مہارت کی ترقی کے ذریعے غیر روایتی میدانوں میں ٹیکنالوجی کی منتقلی میں مدد۔
  • ایم سی وائی  کی تربیت یافتہ خواتین کاریگروں کو پی ایم ای جی پی سے کتائی کے سازوسامان/کوئر پروسیسنگ مشینری کی خریداری میں مدد کرنا۔
  • نچلی سطح پر کارکنوں میں معیاری شعور بیدار کرنا اور انہیں معیاری فائبر، دھاگے اور مصنوعات تیار کرنے کے مناسب طریقوں سے آگاہ کرنا۔

ملک میں ایم سی وائی  اسکیم کے نفاذ کی موجودہ صورتحال، ریاست/ مرکزکے زیر انتظام علاقوں کے لحاظ سے درج ذیل ہے:

ریاست /  مرکز کے زیر انتظام علاقے

خواتین مستفیدین کی تعداد ( 19  دسمبر  2022  تک)

تمل ناڈو

100

پورٹ بلیئر، انڈمان ونکوبار

40

کرناٹک

40

گجرات

40

مہاراشٹر

160

گوا

20

آندھرا  پردیش

40

اڈیشہ

80

کیرالہ

120

شمال مشرقی خطہ

60

مغربی بنگال

40

مالی سال 23-2022  میں، ایم سی وائی کے  تحت  تربیت حاصل کردہ  تقریباً  33 خواتین کاریگروں  نے یونٹوں میں روز گار حاصل کیا ۔

مالی سال 23- 2022 کے دوران  ایم سی وائی کے تحت ملک میں  740 خواتین نے تربیت حاصل کی۔ ریاست تامل ناڈو اور مہاراشٹر میں تربیت یافتہ خواتین کی تعداد کے ساتھ ساتھ ادا کردہ وظیفہ کی رقم کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

ریاست

خواتین مستفیدین کی تعداد ( 19 د سمبر  2022  تک)

ادا کردہ وظیفے کی رقم ( 19 د سمبر  2022  تک)

تمل ناڈو

100

Rs.6,00,000/-

مہارا شٹر

160

Rs.9,60,000/-

رواں سال23- 2022 کے دوران ایم سی وائی  کے لیے 234 لاکھ روپے  کی رقم مختص کی گئی۔ اس وقت ملک میں  740 خواتین استفادہ کنندگان ہیں اور اس یوجنا کے لیے رواں سال کے لیے اب تک 92.96 لاکھ روپے کی رقم جاری کی گئی ہے۔

ریاست تامل ناڈو اور مہاراشٹر میں ایم سی وائی کے تحت خواتین استفادہ کنندگان کی تعداد کے ساتھ ساتھ اس یوجنا کے لیے کیے گئے مالی استعمال کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

ریاست

مالی ایلوکیشن (19  دمبر  2022  تک)

اب تک کے جاری شدہ فنڈ (19 د سمبر  2022 تک)

تمل ناڈو

31.2

13.28

مہارا شٹر

46.8

16.60

کوئر بورڈ نے سال 2020 کے دوران ایک تشخیصی مطالعہ کیا ہے۔ مطالعہ میں یہ پایا گیا ہے کہ ایم سی وائی کے تحت تربیت حاصل کرنے کے بعد دیہی خواتین کی آمدنی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ کوائر کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے اور خواتین اسپنرز کو زیادہ آمدنی حاصل کرنے کے قابل بنایا ہے۔

مہیلا کوائر یوجنا کے علاوہ، کوائر بورڈ ملک بھر میں کوئر وکاس یوجنا کے تحت ہنر مندی کی ترقی کی مختلف سرگرمیاں بھی نافذ کر رہا ہے، جیسے کہ ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی تربیت، باقاعدہ تربیتی کورس، بیداری پروگرام وغیرہ، تاکہ دیہی خواتین کاریگروں/ غیر ہنر مند مزدوروں کو کوائر  یونٹوں کے کام کرنے کے بارے میں آگاہ کیا جا سکے اوران کی مہارتوں میں بہتری لائی جاسکے  اور اس طرح  پی ایم ای جی پی اسکیم کے تحت امداد حاصل کر کے انہیں اپنے کوائر یونٹس یا کوائر پر مبنی صنعتیں قائم کرنے کی ترغیب دی جائے۔ کوائر سیکٹر میں دستیاب اسکیموں اور جدید ترین ٹکنالوجیوں کے بارے میں معلومات پھیلانے کے مقصد سے، بورڈ اس اسکیم کے تحت انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام، ورکشاپس، ایکسپوزر ٹور وغیرہ کا بھی اہتمام کرتا ہے۔ یہ تمام پروگرام صنعت میں خواتین دستکاروں سمیت دستکاروں کی زیادہ سے زیادہ شرکت کے سلسلے میں مدد کرتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- ا ک- ق ر)

U-14259


(Release ID: 1885937) Visitor Counter : 102


Read this release in: Telugu , English