سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

 نرمان ایکسلریٹر کے پہلے گروپ میں منتخب کئے گئے  15 اسٹارٹ اپس صحت  دیکھ ریکھ اور زراعت کے شعبے  میں سولیوشنز کے لیے کام کریں گے

Posted On: 23 DEC 2022 12:07PM by PIB Delhi

پائیدار حل تیار کرنے والے اختراع کاروں کے لیے اپنی نوعیت کے پہلے پروڈکٹ ایکسلریٹر پروگرام میں منتخب کیے گئے پندرہ اسٹارٹ اپ جلد ہی صحت  دیکھ ریکھ اور زراعت کے شعبوں میں سولیوشنز کے لیے کام کرنا شروع کر دیں گے۔

یہ اسٹارٹ اپس انکیوبیشن اینڈ انوویشن سینٹر (ایس آئی آئی سی) آئی آئی ٹی  کانپور کے ذریعہ شروع کردہ نرمان  ایکسلریٹر پروگرام کے پہلے  گروپ میں شامل ہیں۔ ندھی اسکیم کے پورٹ فولیو کے ذریعے محکمہ سائنس اور ٹیکنالوجی (ڈی ایس ٹی) کی امداد سے چلنے والے  ایکسلریٹر پروگرام   ہندوستان کے دیسی اختراعات کی مصنوعات کی ترقی کے سفر میں چیلنجوں کو حل کرنے میں مدد  کریں گے۔ یہ پروگرام ایس آئی آئی سی آئی آئی ٹی کانپور کے 2 انتہائی کامیاب قومی اقدامات، دی وینٹی لیٹر پروجیکٹ اور مشن بھارت او 2 سے بہترین طریقوں اور کلیدی بصیرتوں کا خلاصہ کرتا ہے۔

پروگرام کے لیے کالز جولائی 2022 میں شروع کی گئی تھیں، اور اسٹارٹ اپس کا انتخاب سخت اسکریننگ کے ذریعے کیا گیا تھا۔ اس کے بعد تربیت دی گئی، جس میں اسٹارٹ اپس کو آنے والے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے تیار کرنے کے لیے رہائشی ورکشاپس بھی شامل ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001Y34M.jpg

اسٹارٹ اپس کے لیے پہلی 3 روزہ رہائشی ورکشاپ نے اسٹارٹ اپس کو فنڈنگ کے مواقع، ہیلتھ ٹیک اور ایگریٹیک اسٹارٹ اپس کے لیے تعمیل اور کاروباری مواقع، ابتدائی مرحلے کے اسٹارٹ اپس کے لیے اینجل اور وی سی فنڈنگ، سنٹرل ڈرگز اسٹینڈرڈ کنٹرول آرگنائزیشن (سی ڈی ایس سی او) ، آئی ایس او اور گورنمنٹ ای-مارکیٹ پلیس (جی ایم)  کے ذریعے تعمیل اور ٹیم کی تعمیر سے وابستہ اخلاقیات بارے میں بہتر معلومات فراہم کیں۔ وی سی  جیسے گرو ایکس ، یور نیسٹ ، ڈی ایس  گروپ جیسے کارپوریٹس اور ٹی ڈی بی ، جی ای ایم جیسی سرکاری ایجنسیوں کے نمائندوں نے اس پروگرام میں اسٹارٹ اپ کے بانیوں کے ساتھ اپنی  معلومات اور آموزش کا اشتراک کیا۔  گروپ کے تحت اسٹارٹ اپس کو سرکاری ایجنسیوں کے ممتاز  مقررین، اینجل انویسٹرس اور وی سی کمیونٹیز، اور صنعت کے ممتاز لیڈروں کے ساتھ بات چیت کرنے کے مواقع ملے۔

این ای بی  ڈویژن ڈی ایس ٹی  کی سربراہ ڈاکٹر انیتا گپتانے ملک کے اختراعی ایکو سسٹم کو مضبوط بنانے اور قومی اہمیت کے شعبوں پر توجہ مرکوز کرنے والے اسٹارٹ اپ بنانے میں اس پروگرام کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

پروگرام کے ردعمل کے بارے میں، آئی آئی ٹی  کانپور کے  ڈائریکٹر پروفیسر ابھے کراندیکر نے کہا ’’نرمان   ایکسلریٹر  پروگرام سے توقع ہے کہ وہ پروٹوٹائپ سے لے کر مارکیٹ تک کے ان اہم شعبوں میں جدید ٹیکنالوجی پر مبنی اختراعات تیار کرنے والے اسٹارٹ اپس کے سفر کو تیز کرے گا‘‘۔

گروپ کی ان کے اختراعی  سولیوشنز کے ذریعے ہندوستانی ہارڈویئر سیکٹر کے متعلقہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے حوصلہ افزائی کی گئی۔ ایکسلریٹر پروگرام موثر رہنمائی اور مارکیٹ تک رسائی کے ذریعے اسٹارٹ اپس کی جامع پرورش اور فروغ میں معاون ہو گا اور اس ماہ تربیتی مدت کی تکمیل کے ساتھ، اسٹارٹ اپ دیسی اختراعات کی جانب اپنا  سفر شروع  کردیں گے۔

یہ پروگرام ایک پائیدار دنیا کی تعمیر کے لیے ہندوستان سے دیسی سولیوشنز کے سفر کو تیز کرنے کے لیے مرکوز سولیوشنز  تیار کر سکتا ہے۔

نمبر شمار

اسٹارٹ اپ کا نام

1.

ایل سی بی فرٹیلائزرز پرائیویٹ لمیٹڈ

2.

سپت کرشی سائنٹیفک پرائیویٹ لمیٹڈ

3.

بوم لائف پرائیویٹ لمیٹڈ

4.

پولی سائیکلنگ سولیوشنز پرائیویٹ لمیٹڈ

5.

سروبھی ایگرو انڈسٹریز پرائیویٹ لمیٹڈ

6.

پرائمری ہیلتھ ٹیک پرائیویٹ لمیٹڈ

7.

لینیک ٹیکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹڈ

8.

آنا کراپ سولیوشنز پرائیویٹ لمیٹڈ

9.

وانڈر کانٹی نینٹل فلائر پرائیویٹ لمیٹڈ

10.

کلائمک لیب پرائیویٹ لمیٹڈ

11.

پروپلانٹ فوڈز پرائیویٹ لمیٹڈ

12.

میکرون ٹیکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹڈ

13.

ایکس فنیٹو بایو ڈیزائنس پرائیویٹ لیمیٹیڈ

14.

لائف اینڈ لمب پرائیویٹ لمیٹڈ

15.

ناڑی  پلس پروگنوسٹکس پرائیویٹ لمیٹڈ

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔  ا گ۔ ن ا۔

U- 14263

                          



(Release ID: 1885936) Visitor Counter : 140


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu