جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
آئی آر ای ڈی اے نے ڈی سینٹرلائزڈ شمسی آلات کے لئے’صاف ستھری توانائی تک رسائی کے پروجیکٹوں‘ کی مالی اعانت کے واسطے ایف ڈبلیو کے ساتھ قرض کے معاہدے پر دستخط کیے
Posted On:
22 DEC 2022 5:37PM by PIB Delhi
- معاہدے کی کل منظور شدہ رقم 20 ملین یورو ہے۔
- ای ای ایس ایل نے ڈی سینٹرلائزڈ سمشی اور برقی موبیلیٹی کے لئے کثیر الملکی ایجنسی– اے ڈی بی اور دو طرفہ ایجنسی - کے ایف ڈبلیو سے کے ساتھ قرض کے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔
|
بجلی اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ انڈین رینیوایبل انرجی ڈیولپمنٹ ایجنسی لمیٹڈ (آئی آر ای ڈی اے) نے کے ایف ڈبلیو کے ساتھ ڈی سینٹرلائزڈ شمسی آلات کے لئے’صاف ستھری توانائی تک رسائی کے پروجیکٹوں‘ کی مالی اعانت کے واسطے کے ایف ڈبلیو کے ساتھ قرض کے معاہدے یعنی کے ایف ڈبلیو VI لائن آف کریڈٹ پر دستخط کئے۔ معاہدے کی کل منظور شدہ رقم 20 ملین یورو ہے۔ پوری رقم 30 مارچ 2022 تک استعمال کی چکی ہے۔
انرجی ایفی شی اینسی سروسز لمیٹیڈ (ای ای ایس ایل) نے ڈی سینٹرلائزڈ شمسی اور برقی موبلٹی کے لیے کثیر الملکی ایجنسی – اے ڈی بی اور دو طرفہ ایجنسی – کے ایف ڈبلیو کے ساتھ قرض کے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔ ’ڈی سینٹرلائزڈ شمسی، برقی موبلٹی اور اسمارٹ میٹرز‘ کے لیے اے ڈی بی کے قرض کی کل منظور شدہ رقم 296 ملین امریکی ڈالر ہے۔ 30 نومبر 2022 تک، پروگرام کے لیے 73 ملین امریکی ڈالر استعمال کیے جا چکے ہیں۔ کے ایف ڈبلیو کے ’ڈی سینٹرلائزڈ سولر اینڈ لائٹنگ‘ کے قرض کے لیے کل منظور شدہ رقم 200 ملین یورو ہے۔ 30 نومبر 2022 تک، پروگرام کے لیے 9 ملین یورو استعمال کیے جا چکے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ا گ۔ ن ا۔
U- 14261
(Release ID: 1885926)