ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

شیروں کے مسکن کو محفوظ اور بحال کرنے کے لیے ’’لائین @ 47: امرت کال کے لیے وژن‘‘


پروجیکٹ لائین   کے تحت گجرات میں ایشیائی شیروں  کا  لینڈ اسکیپ ایکولوجی پر مبنی  تحفظ مقصود ہے

Posted On: 22 DEC 2022 3:38PM by PIB Delhi

ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کی  تبدیلی کے وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے آج کہا کہ لائن @ 47: امرت کال کے لیے ویژن‘‘ کے عنوان سے پروجیکٹ لائین دستاویز شیروں کی بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر شیروں کے مسکن  کو محفوظ اور بحال کرنے ، ؛ ذریعہ معاش پیدا کرنے اور مقامی کمیونٹیز کی شرکت کو بڑھانے؛ شیروں  کی بیماری کی تشخیص اور علاج کے بارے میں علم کا عالمی مرکز تیار کرنے اور پراجیکٹ شیر اقدام کے ذریعے شمولیت والے  حیاتیاتی تنوع کا تحفظ کرنےکے مندرجہ ذیل مقاصد کے ساتھ تیار کی گئی ہے۔

راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں، جناب  چوبے نے کہا کہ پروجیکٹ لائین   کے تحت گجرات میں تحفظ اور  ماحولیات کی ترقی کو مربوط کرتے ہوئے گجرات میں ایشیائی شیروں  کے  لینڈ اسکیپ  ایکو لوجی پر مبنی تحفظ مقصود ہے۔ اس پروجیکٹ کو گجرات میں گیر لینڈ اسکیپ میں لاگو کیا جا رہا ہے جو ایشیائی شیروں کا آخری مسکن ہے۔

وزیر موصوف نے مزید بتایا کہ پروجیکٹ ٹائیگر کو ملک بھر میں 53 ٹائیگر ریزرو میں لاگو کیا جا رہا ہے۔ ان دونوں پروجیکٹوں کے تحت  ایسی سرگرمیوں کا تصور کیا گیا ہے جو ان نسلوں کے جانوروں سے آباد پورے  ماحولیاتی نظام کے مجموعی تحفظ کو یقینی بناتی ہیں۔

تحریری جواب میں کہا گیا کہ پروجیکٹ لائین گجرات کی ریاستی حکومت اور دیگر متعلقین  جیسے سنٹرل زو اتھارٹی کے ذریعے نافذ کیا جا رہا ہے۔ گزشتہ تین برسوں کے دوران مرکزی اسپانسرڈ اسکیم (سی ایس ایس) کے تحت جنگلی حیات کے مسکن کی ترقی  کے تحت  ایشائی شیروں تحفظ کے لیے ریاست گجرات کو 124.58 لاکھ روپے  کی مالی امداد فراہم کرائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ   اسی مدت کے دوران ایشیائی شیروں کے تحفظ کے  پروجیکٹ کے تحت 2018-19 کے دوران جاری کی گئی  1641.42 لاکھ روپے کی گرانٹس کی دوبارہ تصدیق بھی  کی گئی ہے۔ گجرات کی ریاستی حکومت نے ایشیائی شیروں کے تحفظ کے  پروجیکٹ کے تحت مرکزی حصہ کے طور پر جاری کئے گئے  فنڈز کے لیے یوٹیلائزیشن سرٹیفکیٹ جمع کرادیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔  ا گ۔ ن ا۔

U- 14247


(Release ID: 1885921) Visitor Counter : 139


Read this release in: English , Telugu