وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

دفاعی سازوسامان کی حصولی سے متعلق کونسل (ڈی ایس ای) نے مسلح افواج اور ہندوستانی کوسٹ گارڈ کے لئے 84,328 کروڑ روپے مالیت کی سرمائے کی حصولی کی 24 تجاویز کے لئے ضرورت کے تحت منظوری  دی


ان میں سے ملکی وسائل سے خریداری کے لئے 21 تجاویز، جن کی مالیت 82,127 کروڑ روپے ہے، کو منظور دی گئی

تجاویز میں فیوچرسٹک انفنٹری کامبیٹ وہیکلز، ہلکے ٹینک، بحری جہاز شکن میزائل، کثیر مقصدی جہاز، میزائل سسٹم کی نئی رینج، طویل دوری تک وار کرنے والےگائیڈڈ بم اور جدید ساحلی گشتی  جہاز شامل ہیں

Posted On: 22 DEC 2022 7:12PM by PIB Delhi

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ کی قیادت میں دفاعی سازوسامان کے حصول سے متعلق کونسل  (ڈی اے سی) نے مسلح افواج اور بھارتی کوسٹ گارڈ کیلئے 84 ہزار 328 کروڑ روپے مالیت کے سرمائے کے حصول کی 24 تجاویز کیلئے ضرورت کے تحت منطوری دے دی ہے۔یہ منظوری ڈی ایس ای کی میٹنگ میں دی گئی، 22؍دسمبر 2022 کو ہوئی تھی۔  ان تجاویز میں  بھارتی فوج اور فضائیہ کے لئے چھ-چھ، بھارتی بحریہ کے دَس اور بھارتی کوسٹ گارڈ کے لئے دو تجاویز شامل ہیں، جن کی کُل مالیت 84 ہزار 328 کروڑ روپے ہے۔ یہاں یہ بتانا بھی ضروری ہے کہ  82 ہزار 127 کروڑ روپے مالیت (97.4فیصد) کروڑ روپے مالیت کی 21 تجاویز کو منظوری دی گئی ہے، جو ملکی وسائل سے خریداری کے لئے دی گئی ہے۔ ڈی اے سی کی اس غیر معمولی پہل سے نہ صرف مسلح افواج کو جدید بنایا جا سکے گا، بلکہ آتم نربھر بھارت کے مقصد کے حصول کے لئے دفاعی صنعت کو تقویت ملے گی۔

ضرورت کے اعتراف کے تحت دی جانے والی منظوری بھارتی برّی فوج کو ایسے فیوچرسٹک انفنٹری کامبیٹ وہیکلز، لائٹ ٹینک اور ماونٹڈ گن سسٹم جیسے پلیٹ فارم فراہم ہو سکیں گے، جس کے نتیجے میں بھارتی فوج کی عملی تیاریوں میں بہت زیادہ اضافہ ہوگا۔  منظور شدہ تجاویز میں ہمارے فوجیوں کے لئے  بہتر تحفظ کی سطح کے ساتھ بیلسٹک ہیلمٹ کی خریداری بھی شامل ہے۔

بحریہ کے لئے جہاز شکن  میزائلوں، کثیر مقصدی جہازوں اور زیادہ طاقتور  خودکار گاڑیوں کی خریداری کے لیے منظوری سے ہندوستانی بحریہ کی صلاحیتوں کو فروغ دیتے ہوئے سمندری طاقت میں مزید اضافہ ہوگا۔

ہندوستانی فضائیہ کو نئے رینج کے میزائل سسٹم، لمبی دوری تک وار کرنے والے گائیڈڈ بم، روایتی بموں کے لیے رینج کو بڑھانے والی کٹ اور جدید نگرانی کے نظام کی شمولیت سے مہلک صلاحیتوں کے ساتھ مزید مضبوط کیا جائے گا۔

ہندوستانی کوسٹ گارڈ کے لیے جدید نوعیت کے ساحلی  گشتی جہازوں کی خریداری سے ساحلی علاقوں میں نگرانی کی صلاحیت کو نئی بلندیوں تک لے جایا جا سکے گا۔

****

ش ح۔ ح ا۔ک ا

Uno:14241


(Release ID: 1885915) Visitor Counter : 179


Read this release in: English , Hindi