وزارت دفاع

وزیر دفاع  جناب راج ناتھ سنگھ نے مسلح افواج کے لئے لکھنؤ میں بہت  سی خصوصیات کے حامل  کمان اسپتال  کی تعمیر کو منظوری دی

Posted On: 22 DEC 2022 7:39PM by PIB Delhi

وزیر دفاع  جناب راج ناتھ سنگھ نے 22 دسمبر 2022 کو مسلح افواج کے لئے  لکھنؤ، اتر پردیش میں بہت سی خصوصیات کے حامل ایک جدید کمانڈ اسپتال کی تعمیر کی منظوری دی ہے۔یہ کمانڈ اسپتال ایک گرین فیلڈ کثیر منزلہ اسپتال ہو گا جس میں 780 مریضوں کے بستروں کے ساتھ ساتھ ہنگامی صورت میں  100 بستروں کی گنجائش کے ساتھ تکنیکی  رہائش فراہم کی جائے گی تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال کو پورا کیا جا سکے۔

لکھنؤ میں موجودہ کمان اسپتال مسلح افواج کا سب سے مصروف ترین اسپتالوں میں سے ایک ہے، جو 22 ملٹری ہسپتالوں، دو فضائیہ کے اسپتالوں اور 109 سابق فوجیوں کی معاون صحت اسکیم (ای سی ایچ ایس) پولی کلینک کے لئے تیسرے درجے کے دیکھ بھال سے متعلق اسپتال ہے۔ یہ وسطی ہندوستان کی چھ ریاستوں کے ساتھ ساتھ نیپال میں پھیلے ہوئے 3.5 لاکھ سے زیادہ منحصر مریضوں  کا احاطہ کرتا ہے۔ اسپتال میں تقریباً 2,000 او پی ڈی مریض آتے ہیں اور 40 سے 50 ایمرجنسییز مستقل طور پر ہوتی ہیں۔ اسپتال کے بستروں کی تعداد ہمیشہ فیصد سے تجاوز کر جاتی ہے۔ ادویات اور سرجری کی تمام سپر اسپیشلٹیز کے لئے  تیسرے درجے کی نگہداشت کا مرکز ہونے کے علاوہ، اسپتال میں آنکولوجی کے مریضوں کے لیے مہلک امراض کے علاج کا ایک بڑا مرکز  ہے۔ اسپتال انٹرنز، پوسٹ گریجویٹ ٹرینیز، ایم این ایس کیڈٹس اور نرسنگ اسسٹنٹ کو بھی تربیت دیتا ہے۔

موجودہ اسپتال میں مریضوں کی بڑھتی تعداد کو دیکھتے ہوئے، وزیر دفاع نے 496.94 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت کے لئے  ایک خصوصی پروجیکٹ کو بھی منظوری دی۔  لکھنؤ کے کمانڈ اسپتال کو ملک میں لاگو جدید ترین بلڈنگ کوڈز اور اسپتال کے قواعد کے مطابق منصوبہ بنایا گیا ہے۔ مریضوں کی بہتر دیکھ بھال کے لئے زون کے لحاظ سے منصوبہ بندی کی گئی ہے، جو مریضوں کی نقل و حرکت کو کم اور کنٹرول کرتی ہے۔ اسپتال سے حاصل شدہ انفیکشن(ایچ اے آئی)  کو کم کرتی ہے، بائیو میڈیکل ویسٹ (بی ایم ڈبلیو) کو الگ کرنے اور ٹھکانے لگانے، تمام معذوروں کو  موافق خدمات کے ساتھ ہنگامی حالات میں ڈیزاسٹر انخلاء کا منصوبہ، محفوظ تشخیص اور علاج دونوں کے لئے تابکاری کا استعمال ان بہت سی جدید خصوصیات میں سے کچھ ہیں،  جو اسپتال میں دستیاب ہیں۔ اعداد و شمار  تک تیز رسائی اور توانائی کے تحفظ کے لئے بلڈنگ مینجمنٹ سسٹم کے ساتھ اسپتال کے انفارمیشن سسٹم جیسی مربوط خدمات کو بھی پروجیکٹ میں شامل کیا گیا ہے۔

وسطی ہندوستان میں بہت سی خصوصیات کے حامل جدید اسپتال کی تعمیر سے مسلح افواج کے حوصلے بلند ہوں گے اور اہلکاروں کو مطلوبہ مدد ملے گی۔ جناب راج ناتھ سنگھ نے تمام دفاعی خدمات کو مبارکباد دی ہے اور ان پر زور دیا ہے کہ وہ قومی تعمیر میں اپنا تعاون جاری رکھیں۔

****

ش ح۔ ح ا۔ک ا

Uno:14240



(Release ID: 1885903) Visitor Counter : 96


Read this release in: English , Hindi