شہری ہوابازی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈی جی سی اے کی ای جی سی اے خدمات کو آسان اور استعمال کنندہ کے موافق بنانے کی کوشش


ای جی سی اے میں پائلٹ  ای-لاگ بک کو  اے پی آئی کے ذریعے آپریٹر کے داخلی سافٹ ویئر سے مربوط کردیا گیا ہے

آپریٹر کے اے او سی ڈاٹا بیس کو بھی ایم او سی اے کے  ہیلی-سیوا پورٹل کے ساتھ مربوط کردیا گیا ہے

فضائی  قابلیت کےسرٹیفکیٹ کے اجراء سےمتعلق عمل اورفضائی قابلیت کےجائزہ سرٹیفکیٹ کوبہتر کیا گیا

Posted On: 22 DEC 2022 2:06PM by PIB Delhi

 پچھلے سال ڈی جی سی اے نے اپنے متعدد اسٹیک ہولڈرز کو شفافیت ، جواب دہی اور کاروبار کرنے میں آسانی فراہم کرنے کے مقصد سے ایک سنگل  وِنڈو ای-گورننس پلیٹ فارم ای جی سی اے لانچ کیا۔ ڈی جی سی اے ، ڈی جی سی اے کے ذریعے جاری کی گئی تمام منظوری ، تصدیق ناموں اور لائسنسوں کو اپنے دائرے میں لے آیا ہے، جو اب ڈی جی سی اے کے اسٹیک ہولڈرز کے لئے آن لائن دستیاب ہوگئے ہیں۔ درخواستوں اور متعلقہ دستاویزات کو جمع کرنے اور ان سے متعلق پورٹلوں پر منظوری ؍تصدیق نامہ ؍لائنس اب آن لائن حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ اس وقت سے ڈی جی سی اے اپنے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مسلسل جڑ رہا ہے اور اِن خدمات کو آسان اور استعمال کنندہ کے موافق بنانے کی کوشش کررہا ہے۔

مسلسل اضافے کے ایک حصے کی شکل میں ای جی سی اے کو اے پی آئی (ایپلی کیشن  پروگرامنگ انٹرفیس)کے توسط سے دو باہری پورٹلوں کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے اور غیر ملکی ڈلیوری مقامات پر طیارے کو سرٹیفکیٹ بھی اس کے ذریعے جاری کئے جاتے ہیں۔اس سلسلے میں تفصیل نیچے دی گئی ہے:

  1. اے پی آئی کے توسط سے آپریٹر کے داخلی سافٹ ویئر کے ساتھ ای جی سی اے میں پائلٹ ای-لاگ بک کا انضمام

لاگ بک میں      اُڑان ریکارڈ ؍تفصیلات کا اندراج کرنا پائلٹوں کے کام کاج کا ایک بہت ہی اہم پہلو ہے۔ پائلٹ لاگ بک میں  ان تفصیلات کو وقت پر درج کرنے سے اُن کی صلاحیت میں اضافے کے لئے اُنہیں زیادہ وقت مہیا کرکے ان کی اہلیت اور آپریشن کے تحفظ میں اضافہ ہوتا ہے۔ پروجیکٹ    کے شروع ہونے کے فوراً بعد ایئرلائنس سافٹ ویئر کو ای جی سی اے کے ساتھ مربوط کرنے کی ضرورت  محسوس کی گئی۔ڈی جی سی اے نے اپنے  د اخلی سافٹ ویئر کے ساتھ ای جی سی اے سافٹ ویئر کو مربوط کرنے کے لئے تمام نوٹیفائیڈ ایئرلائنس کے ساتھ کام کیا، جس سے پائلٹوں کے اُڑان ریکارڈ براہ راست ای جی سی اے پورٹل پر ان کی ای –لاگ بک میں منتقل   کئے جاسکتے ہیں۔ اس سے نہ صرف ای –لاگ بک پُر کرنے میں لگنے والا وقت کم ہوجائے گا، بلکہ مینول مداخلت کا بھی خاتمہ ہوجائے گا۔

ٹی سی ایس نے ایک اے پی آئی تیار کیا، جس کے توسط سے مختلف ایئرلائنس اپنے پائلٹ ڈاٹا کو اپنے سسٹم سے ای جی سی اے تک پہنچائیں گی۔ ایئرلائنس کو بدلے میں اپنے سسٹم  میں تبدیلی کرنی تھی، تاکہ وہ اس اے پی آئی کے توسط سے اپنے ڈاٹا کو ای جی سی اے میں چینل  کرسکیں۔ انضمام کے اس عمل میں حصہ لینے والی 8ایئرلائنس میں سے انڈیگو ایئرلائن نے پہلے ہی اس انٹر فیس کو لاگو کردیا ہے۔ انڈیگو کے اے آئی ایم ایس سافٹ ویئر سے ای جی سی اے سافٹ ویئر میں  انڈیگو پائلٹوں کے اُڑان ریکارڈ اب براہ راست ای لاگ  بک  میں آرہے ہیں۔ دیگر ایئر لائنس یعنی ایئر انڈیا؍ایئر انڈیا چارٹرز، ایئر ایشیا، گو ایئر، اسپائس جیٹ، وِستارا اور بلیو ڈارٹ جانچ کے   آخری مرحلے میں ہیں اور اگلے ایک دو مہینوں میں اسے لاگو کئے جانے کی امید ہے۔

درستگی کے ساتھ حقیقی وقت کے پائلٹوں کے اُڑان گھنٹے   حاصل کرنے کے علاوہ یہ کثیر سطحی ڈاٹا –تصدیقی مرحلوں کو ہٹا کر لائسنس جاری کرنے،جدید کاری اور لائسنس کی حمایت کے لئے پائلٹوں کے ذریعے وقت پر درخواست  جمع کرنے میں مدد کرے گا۔چونکہ عمل میں مینول    مداخلت تقریباً صفر ہوگئی ہے، اس لئے انضمام سے ڈی جی سی اے کو درخواستوں کے تیزی سے مکمل کرنے میں مدد ملے گی، کیونکہ داخل شدہ درخواستوں میں اُڑان ڈاٹا کی تصدیق کا عمل بہت  کم ہوجائے گا۔

  1. ایم او سی اے کے ہیلی-سیوا پورٹل کے  ساتھ        آپریٹر کے  اے او سی ڈاٹا بیس کا انضمام ہے

شہری  ہوابازی کی وزارت کے  اے پی آئی ہیلی-سیوا پورٹل کے توسط سے آپریٹرو ں کو اپنے آن لائن ہیلی کاپٹر لینڈنگ درخواستوں کو درج کرنے کی سہولت ملتی ہے اور  ڈیجیٹل   پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہوئے بہت کم وقت کی نوٹس پر کارپوریٹ، چارٹر، وی آئی  پی فلائنگ اور طبی  امداد کے لئے ریاستی حکومتوں میں ضلعی انتظامیہ سے درخواست کرنے میں مدد ملتی ہے۔

ہیلی-سیوا پورٹل کا استعمال کرنے کےلئے ایئر آپریٹر ای جی سی اے اور ہیلی –سیوا پورٹل کے درمیان انٹر فیس کے ذریعے ڈی جی سی اے کے ذریعے جاری کئے گئے اپنے   اے  او سی  سے جڑی ای جی سی اے تفصیلات ؍آئی ڈی کے ساتھ لاگ اِن کرتا ہے۔ درخواست کنندہ ؍ہیلی کاپٹر آپریٹر اے او سی تفصیل انٹر فیس کے توسط سے ہیلی-سیوا پورٹل پر دستیاب کراتا ہے۔اس نے درخواست کنندگان ؍ہیلی کاپٹر آپریٹروں کے کام کے بوجھ کو کافی کم کردیا ہے، کیونکہ وہ ایک ہی آئی ڈی کے توسط سے ای جی سی اے اور ہیلی-سیوا پورٹل دونوں کا استعمال کرسکتے ہیں اور ان کی درخواستوں اور اطلاعات پر تیزی سے عمل ہوتا ہے۔

  1. ایئر لائنس ؍آپریٹروں کے ذریعے شامل کئے گئے نئے طیاروں کے سلسلے میں اے؍اے آر سی کا اجراء

اُڑان اہلیت سرٹیفکیٹ(اے     کا سی )اور اُڑان اہلیت جائزہ سرٹیفکیٹ(اے آر سی)جاری کرنے سے متعلق عمل کو بڑھا دیا گیا ہے، جس میں آپریٹروں کو اب ہندوستان میں طیارہ لانے کے لئے ای جی سی اے پورٹل کے توسط سے غیر ملکی ڈلیوری مقامات پر اے کا سی؍اے آر سی)جاری کیا جاسکتا ہے۔یہ عمل اس پرانے عمل کی جگہ پر ہے، جس میں یہ سرٹیفکیٹ (جزوی طور پر پُر کئے گئے)ڈی جی سی اے ہیڈکوارٹر میں تیار کئے جاتے تھےاور جاری کرنے کے لئے غیر ملکی مقامات پر لے جائے جاتے تھے۔

ڈی جی سی اے اپنے اسٹیک ہولڈر زسے اِن پُٹ ؍مشورہ طلب کرکے اور ای جی سی اے سسٹم میں بہتری لاکر اپنے   عمل کو آسان اور استعمال کنندہ کے موافق بنانے کے لئے مسلسل کوشش کررہا ہے۔

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 14214)


(Release ID: 1885841) Visitor Counter : 173


Read this release in: English , Tamil , Telugu