سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

حکومت نے قومی شاہراہوں پر فیس  سے متعلق پلازوں کی تمام لین کو فاس ٹیگ لین قرار دیا ہے، الیکٹرانک فیس پلازہ سسٹم کے ذریعہ  رقم جمع  کی گئی

Posted On: 22 DEC 2022 1:10PM by PIB Delhi

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ قومی شاہراہوں پر فیس پلازے  قومی شاہراہوں سے متعلق فیس (قیمتوں کا تعین اور وصولی) ضابطے 2008 کے مطابق قائم کیے گئے ہیں، جس میں کہا گیا ہے کہ قومی شاہراہ کے ایک ہی حصے پر اور اسی سمت میں کوئaی دوسرا فیس پلازہ اس  فاصلے کے اندر قائم نہیں کیا جائے گا۔ساٹھ کلو میٹر کی شرط یہ ہے کہ جہاں پر عمل درآمد کرنے والی اتھارٹی ضروری سمجھے، اس کی وجوہات تحریری طور پر درج کر سکتی ہے،  یہ اتھارٹی رعایت دہندہ کو ساٹھ کلومیٹر کے فاصلے پر ایک اور فیس پلازہ قائم کرنے کی اجازت دے سکتا ہے۔مزید یہ کہ فیس پلازہ دوسرے فیس پلازہ سے ساٹھ کلومیٹر کے فاصلے پر قائم کیا جا سکتا ہے بشرطیکہ ایسا فیس پلازہ کسی مستقل پل، بائی پاس یا ٹنل کے لیے فیس کی وصولی کے لیے ہو۔ فیس پلازہ کے قیام کے لیے ساٹھ کلومیٹر کے فاصلے کا معیار نیشنل ہائی ویز فیس (قیمتوں کا تعین اور وصولی)ضابطے 2008 کے بعد وجود میں آیا ہے اور اس سے قبل نیشنل ہائی ویز فیس ضابطے1997 میں  اس طرح کا کوئی معیار نہیں تھا۔

این ایچ-66 پر ہیم جڑی اور سورتھکل میں 10.86 کلومیٹر کے فاصلے پر دو فیس پلازہ تھے۔سورتھکل فیس پلازہ کو ہیم جڑی فیس پلازہ کے ساتھ اس کے اثر و رسوخ کو ضم کرکے بند کردیا گیا ہے۔کرناٹک ریاست میں ساٹھ کلومیٹر دوری کے معیار کی وجہ سے کوئی دوسرا فیس پلازہ بند نہیں کیا گیا ہے۔ساٹھ کلومیٹر کے اندر چلنے والے فیس پلازہ  قومی شاہراہوں کی فیس (قیمتوں اور کلیکشن کا تعین) ضابطے، 2008 اور نیشنل ہائی ویز فیس  ضابطے، 1997 کے مطابق قائم کیے گئے ہیں۔

حکومت نے قومی شاہراہوں پر فیس پلازوں کی تمام لین کو فیس پلازہ کی فاس ٹیگ لین کے طور پر 15/16 فروری 2021 کی نصف شب سے نافذ کیا ہے ۔ فی الحال، قومی شاہراہوں پر واقع فیس پلازوں میں زیادہ تر وصولی الیکٹرانک فیس کلیکشن سسٹم کے ذریعے کی جاتی ہے۔ الیکٹرانک فیس جمع کرنے کا عمل تقریباً 97 فیصد ہے۔ فیس پلازوں پر الیکٹرانک فیس جمع کرنے کے ذریعے صارف کی فیس کی وصولی انڈین ہائی وے مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ (آئی ایچ ایم سی ایل) کی ویب سائٹ کے ذریعہ پبلک ڈومین میں دستیاب ہے۔

***********

 

 

ش ح ۔   ش ر ۔ م ش

U. No.14209


(Release ID: 1885679) Visitor Counter : 139
Read this release in: English , Tamil , Telugu