سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
ملک میں بجلی سے چلنے و الی گاڑیوں کے فروغ میں بیٹری تبادلہ پالیسی کلیدی رول ادا کرے گی
Posted On:
22 DEC 2022 1:08PM by PIB Delhi
سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایاکہ مختلف ٹیکنالوجیوں اور کاروباری ماڈلز کو فروغ دے کر تمام چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے بیٹری کی تبدیلی پالیسی کو ایک تصور کے طور پر وضع کیا گیا ہے جو بیٹریوں کو چارج کرنے کے لیے کم پیشگی لاگت، کم سے کم ڈاؤن ٹائم اور کم جگہ کی ضروریات کو یقینی بنائے گا۔ اس طرح بیٹری کی تبدیلی کی پالیسی ملک میں بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔
بیٹری تبدیلی پالیسی کا مقصد ای وی بیٹری کے ماحولیاتی نظام کے لیے اختراعی صلاحیت کا تحفظ کرتے ہوئے زیادہ انٹرآپریبلٹی کے لیے ایک فریم ورک بنانا ہے۔ فی الحال بی آئی ایس نے بی آئی ایس کی ای ٹی ڈی51 کمیٹی کے تحت ایک کمیٹی تشکیل دی ہے تاکہ بیٹری کے فارم فیکٹر (یعنی سائز اور طول و عرض)، کمیونیکیشن پروٹوکول، کنیکٹرز اور انٹرآپریبلٹی کے معیارات مرتب کیے جائیں جو ای ویز کے درمیان جامع انٹرآپریبلٹی کو یقینی بنائے گی۔ یہ معیارات اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے وضع کیے جا رہے ہیں کہ وہ اختراع کو روکتے نہیں ہیں بلکہ بیٹری کی تبدیلی کے بنیادی ڈھانچے کے موثر، قابل بھروسہ، محفوظ اور گاہک کے موافق عمل درآمد کو یقینی بناتے ہیں۔
بیٹری تبدیلی کی پالیسی کا مسودہ زیادہ انٹرآپریبلٹی کے لیے ایک فریم ورک بنانے کامحور ہے۔ مزید برآں، بیٹری تبدیلی کی پالیسی بھی شفافیت کے تمام پہلوؤں کو واضح طور پر بیان کرتی ہے۔
**********
ش ح۔ ح ا۔ ف ر
U. No.14208
(Release ID: 1885675)
Visitor Counter : 141