جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت

نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت نے، بجلی کی پیداوار کے لیے فاضل بایوماس کو استعمال کرنے کی غرض سے نیشنل بائیو انرجی پروگرام شروع کیا

Posted On: 20 DEC 2022 3:38PM by PIB Delhi

بجلی اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں  بتایا کہ نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت (ایم این آر ای) نے 2 نومبر 2022 کو نیشنل بائیو انرجی پروگرام کو نوٹیفائی کیا ہے۔ پروگرام کو دو مرحلوں میں لاگو کرنے کی سفارش کی گئی ہے، جس کا کل بجٹ 1715 کروڑ روپے ہے اور 858 کروڑ روپے کا بجٹ   پہلے مرحلے کے لیے مختص کیا گیا ہے۔ اس پروگرام میں پاور جنریشن، بائیو گیس/بائیو سی این جی جنریشن اور بریکیٹ/پیلٹ مینوفیکچرنگ سے متعلق مختلف اجزاء کے لیے مرکزی مالیاتی امداد (سی ایف اے) کا انتظام ہے، جس میں بائیو ماس فیڈ اسٹاک کے اہم مواد میں سے ایک ہے، جو بنیادی طور پر دیہی علاقوں سے حاصل کیا جائے گا۔ نیشنل بائیو انرجی پروگرام نہ صرف اضافی بائیو ماس کے استعمال کو فروغ دے گا ، بلکہ دیہی گھرانوں کے لیے آمدنی کا ایک اضافی ذریعہ بھی فراہم کرے گا۔

نیشنل بائیو انرجی پروگرام کی نمایاں خصوصیات اور نفاذ کا طریقہ کار:

نیشنل بایو انرجی، انرجی پروگرام مندرجہ ذیل عناصر کے تحت ملک میں بایو انرجی پروجیکٹس کے قیام کی حمایت کرتا ہے:

  1. فضلہ کو تونائی  میں بدلنے کا پروگرام
  2. بایوماس پروگرام
  3. بائیو گیس پروگرام
  1. ویسٹ ٹو انرجی پروگرام: اس پروگرام کا مقصد شہری، صنعتی اور زرعی کچرے/باقیات سے بائیو گیس/بائیو سی این جی/پاور/پروڈیوسر یا سن گیس کی پیداوار کے لیے فضلہ سے توانائی میں بدلنے کے منصوبوں کے قیام میں مدد کرنا ہے۔ یہ پروگرام پروجیکٹ ڈویلپرز کو مرکزی مالی امداد (سی ایف اے) فراہم کرتا ہے اور ویسٹ ٹو انرجی پلانٹس کی کامیاب کمیشننگ کے سلسلے میں عمل آوری/ معائنہ کرنے والی ایجنسیوں کو سروس چارجز فراہم کرتا ہے۔ اس پروگرام کے تحت مختلف عناصر کے لیے سی ایف اے کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
  1. بائیو گیس کی پیداوار کے لیے: 0.25 کروڑ روپے فی 12000 کم فی دن (زیادہ سے زیادہ سی ایف اے - 5.00 کروڑ روپے/ پروجیکٹ)
  2. بائیو سی این جی / افزودہ بایوگیس / کمپریسڈ بائیو گیس پیدا وار کے لیے: (زیادہ سے زیادہ  سی ایف اے- 10 کروڑ روپے/ پروجیکٹ)
  1. نئے بائیو گیس پلانٹ سے بائیو سی این جی کی پیداوار- 4.0 کروڑ روپے فی 4800 کلوگرام  فی دن؛
  2. موجودہ بائیو گیس پلانٹ سے بائیو سی این جی کی پیداوار- 3.0 کروڑ روپے فی 4800 کلوگرام فی دن؛

-C بائیو گیس پر مبنی بجلی کی پیداوار کے لیے (زیادہ سے زیادہ سی ایف اے - 5.00 کروڑ روپے/ پروجیکٹ):-

  1. نئے بائیو گیس پلانٹ سے بجلی کی پیداوار: 0.75 کروڑ روپے فی میگاواٹ
  2. موجودہ بائیو گیس پلانٹ سے بجلی کی پیداوار: 0.5 کروڑ روپے فی میگاواٹ

–E بائیو اور ایگرو انڈسٹریل ویسٹ پر مبنی بجلی  کی پیدا وار کے لیے (ایم ایس ڈبلیو کے علاوہ جلانے کے عمل کے ذریعے):- 0.40 کروڑ روپے /میگاواٹ  (زیادہ سے زیادہ سی ایف اے  - 5.00 کروڑ روپے /پروجیکٹ)

(f) بجلی/تھرمل ایپلی کیشنز کے لیے بایوماس گیسیفائر کے لیے:

  1. روپے 2,500 فی کلو واٹ بجلی کے استعمال کے لیے ڈوئل فیول انجن کے ساتھ
  2. روپے 15,000 فی کلو واٹ بجلی کے استعمال کے لیے 100فیصد گیس انجنوں کے ساتھ
  3. روپے 2 لاکھ فی 300 کلو واٹ تھرمل ایپلی کیشنز کے لیے ۔

 نوٹ: اہل سی ایف اے معیاری سی ایف اے پیٹرن سے 20فیصد  زیادہ ہو گا (a) خصوصی زمرہ کی ریاستوں (شمال مشرقی خطہ ، سکم، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ)، جموں و کشمیر، لداخ، لکش دیپ اور انڈمان اور نکوبار جزائر میں تمام پلانٹس، اور (ب) بایوگیس/بائیو سی این جی/پاور (بائیو گیس پر مبنی) جنریشن پلانٹس مویشیوں کے گوبر پر مبنی مرکزی فیڈ اسٹاک کے طور پر متعلقہ ریاستی حکومت کے ساتھ رجسٹرڈ گوشالوں کے ذریعے قائم کیے گئے ہیں۔

-ii بایوماس پروگرام: اس پروگرام کا مقصد ملک میں بائیو ماس بریکیٹ/پیلیٹ مینوفیکچرنگ پلانٹس اور بائیو ماس (نان بیگاس) پر مبنی کوجنریشن پروجیکٹس کے قیام میں تعاون کرنا ہے۔ یہ پروگرام پراجیکٹ ڈویلپرز کو مرکزی مالی امداد (سی ایف اے) فراہم کرتا ہے اور بائیو ماس پراجیکٹس کے قیام کے لیے عمل آوری/ معائنہ کرنے والی ایجنسیوں کو سروس چارجز فراہم کرتا ہے۔ اس پروگرام کے تحت مختلف عناصر کے لیے سی ایف اے کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

  1. بریکیٹ/پیلیٹ مینوفیکچرنگ پلانٹس کے لیے: 9.00 لاکھ روپے/ ٹی پی ایچ (زیادہ سے زیادہ سی ایف اے  -  45.00 لاکھ  روپے فی پروجیکٹ)۔
  2. نان باگاس کوجنریشن پروجیکٹس کے لیے: 40 لاکھ روپے/ میگاواٹ (زیادہ سے زیادہ سی ایف اے - 5.00 کروڑ  روپے فی پروجیکٹ)۔

-iiiبایوگیس پروگرام: اس پروگرام کا مقصد صاف کھانا پکانے کے ایندھن، روشنی، صارفین کی تھرمل اور چھوٹی بجلی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بائیو گیس پلانٹس کے قیام میں مدد فراہم کرنا ہے ،جس کے نتیجے میں جی ایچ جی  میں کمی، صفائی ستھرائی میں بہتری، خواتین کو بااختیار بنانے اور دیہی روزگار کے مواقع پیدا ہوتے ہیں۔ اس پروگرام کے تحت مختلف اجزاء کے لیے مرکزی مالی امداد (سی ایف اے) کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

  1. چھوٹے بائیو گیس پلانٹس کے لیے (1-25 کیوبک میٹر فی دن پلانٹ کی گنجائش): 9800 روپے  سے 70,400 روپے تک  فی پلانٹ کیوبک میٹر میں پلانٹ کے سائز کی بنیاد پر؛
  2. پاور جنریشن اور تھرمل ایپلی کیشن کے لیے (25 - 2500  مکعب میٹر فی دن پلانٹ کی گنجائش): 35,000روپے  سے  45000 روپے تک بجلی کی پیداوار کے لیے  فی کلو واٹ اور 17,500 روپے سے  22500  روپے تک   تھرمل ایپلی کیشن کے لئے فی کلو واٹ مساوی (اہل سی ایف اے   این ای آر،  جزیرے، رجسٹرڈ گوشالوں اور  ایس سی / ایس  ٹی مستفیدین کے لیے معیاری سی ایف اے سے 20فیصد  زیادہ ہو گا)۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- ا ک- ق ر)

U-14203



(Release ID: 1885670) Visitor Counter : 190


Read this release in: English , Tamil