قبائیلی امور کی وزارت

قبائلی طلباء کے لئے قومی تعلیمی سوسائٹی (این ای ایس  ٹی ا یس ) نے آندھرا پردیش کے وجے واڑہ میں اندراگاندھی میونسپل اسٹیڈیم میں 23-2022 کے قومی ای ایم آر ایس کھیل مقابلوں کا اہتمام کیا  ہے


کھیل مقابلے 23-2022 ، 17 سے 22 دسمبر2022 تک منعقد ہورہے ہیں

Posted On: 20 DEC 2022 5:49PM by PIB Delhi

جھلکیاں

قبائلی امور کی وزات میں وزیرمملکت محترمہ رینوکاسنگھ سروتا نے تقریب کا باضابطہ طور پر افتتاح کیا ۔ وہ اس میں مہمان خصوصی تھیں ۔

وزارت ہر سال ای ایم آر ایس کھیل مقابلوں کا اہتمام کررہی ہے تاکہ قبائلی طلباء کوایک قومی پلیٹ فارم مہیا کرایاجاسکے ، جس سے وہ کھیلوں میں اپنی چھپی ہوئی صلاحیت کا مظاہرہ کرسکیں۔

قبائلی امور کی وزارت کے تحت ایک خود مختار تنظیم نیشنل ایجوکیشن سوسائٹی فار ٹرائبل اسٹوڈنٹس (این ای ایس ٹی ایس) نے 17 دسمبر سے 22 دسمبر 2022 تک نیشنل ای ایم آر ایس اسپورٹس میٹ 2022-23 کا انعقاد کیا ہے۔ اس تقریب کی میزبانی آندھری پردیش کے وجے واڑہ میں اندرا گاندھی میونسپل اسٹیڈیم میں ا ٓندھری پردیش قبائلی بہبود رہائشی تعلیمی اداروں کی سوسائٹی کی طرف سے کی جارہی ہے۔ تقریب کا باقاعدہ افتتاح مہمان خصوصی محترمہ رینوکا سنگھ سروتا نے کیا جو قبائلی امور کی وزارت میں  وزیر مملکت ہیں ۔ اسپورٹس میٹ کی افتتاحی تقریب اعلیٰ ترین افسران اور وزراء کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔ افتتاحی تقریب کا آغاز مختلف ریاستوں کے دستوں کی پریڈ، شاندار ثقافتی کارکردگی، دلکش آتش بازی اور ایک مسحور کن تقریر کے ساتھ کیا گیا۔

 

 

 ای ایم آر ایس قومی کھیل کود مقابلے ہر سال قبائلی امور کی وزارت کے ذریعہ قائم کردہ رہائشی اسکولوں میں تعلیم حاصل کرنے والے قبائلی طلباء کے لیے سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی تقریب ہے۔ ایکلوویہ ماڈل ریزیڈینشیل اسکول ( ای ایم آر ایس )  ہندوستان بھر میں قبائلیوں (درج فہرست قبائل،ایس ٹی) کے لیے ماڈل رہائشی اسکولوں کے لیے حکومت ہند کی اسکیم ہے۔ یہ حکومت ہند کی قبائلی امور کی وزارت کی  اہم پیش رفت ہے اوریہ 1997-98 میں متعارف کرائی گئی تھی  تاکہ قبائلی طلباء کو دور دراز کے قبائلی علاقوں میں معیاری تعلیم تک رسائی حاصل ہو سکے۔

وزارت قبائلی طلباء کو کھیلوں میں انکی چھپی ہوئی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کے لیے ایک قومی پلیٹ فارم فراہم کرنے کی غرض سے ہر سال ای ایم آر ایس  کھیل مقابلوں کا انعقاد کرتی رہی ہے۔ یہ ایک اہم موقع ہے جس میں پورے ملک سے قبائلی طلباء ایک قومی پلیٹ فارم پر اپنی صلاحیتوں اور ذہانت کو اجاگر کرنے کے لیے اکٹھے ہوتے ہیں۔ یہ چھ روزہ تقریب این ای ایس ٹی ایس کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے کیونکہ یہ این ای ایس ٹی ایس کا میگا ایونٹ کے انعقاد کا پہلا اور وزارت کے لیے تیسرا سال ہے۔ یہ تقریب تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو متحد کرنے میں بہت اہمیت رکھتی ہے جو کہ انسانی پیش رفت اور تبادلے کے لیے نہایت ضروری ہے۔ کھیلو انڈیا کے جذبے کو فروغ دینے کے لئے، جو کہ کھیلوں کی ترقی کے لیے ایک قومی پروگرام ہے، ای ایم آر ایس نیشنل اسپورٹس میٹ طلباء کے درمیان کھیلوں کے تئیں  شرکت کے جذ بہ کو فروغ دیتے ہیں ۔

 

**********

 

ش ح۔ ح ا۔ ف ر

U. No.14202



(Release ID: 1885653) Visitor Counter : 94


Read this release in: English , Hindi