ارضیاتی سائنس کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ سمدریان مشن کا مقصد معدنیات جیسے گہرے سمندر کے وسائل کی تلاش کے لیے ’متسیا 6000‘ نامی گاڑی میں تین اہلکاروں کو 6000 میٹرکی گہرائی میں بھیجنا ہے


ان کا کہنا ہے کہ اس مشن کے سال 2026 تک مکمل ہونے کاامکان ہے

Posted On: 21 DEC 2022 2:51PM by PIB Delhi

سائنس اور ٹیکنالوجی  کےمرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ، ارضیاتی سائنس  کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)،پی ایم او،عملے اور عوامی شکایات ،  پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء کےوزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ سمدری مشن کا مقصد معدنیات جیسے گہرے سمندر کے وسائل کی تلاش کے لیے’متسیا 6000‘نامی گاڑی میں تین اہلکاروں کو 6000 میٹر کی گہرائی تک بھیجنا ہے۔ آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ اس مشن کے سال 2026 تک مکمل ہونے کی امید ہے۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ ’متسیا 6000‘ گاڑی کو نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوشین ٹیکنالوجی (این آئی او ٹی) چنئی ، نے ارضیاتی سائنس کی وزارت  کے تحت  اسے ڈیزائن اور تیار کیا جارہا ہے ۔ عام کارروائی کے تحت  اس کی برداشت 12 گھنٹے اور انسانی حفاظت کے لیے ایمرجنسی کی صورت میں یہ 96 گھنٹے ہے۔ گاڑی کا ڈیزائن  تیار کیا جاچکا ہے اور گاڑی کے مختلف پرزوں کی وصولی کے تعلق سے کارروائی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسان بردار آبدوز گہرے سمندر میں نکل، کوبالٹ،ریئر ارتھس ، مینگنیز وغیرہ سے مالا مال معدنی وسائل کی تلاش اور نمونے جمع کرنے میں انسان کو براہ راست مشاہدہ کرنے میں سہولت فراہم کرتی ہے،جن کا استعمال تجزیہ کے لئے کیا جا سکتا ہے۔ سائنسی تحقیق اور تکنیکی طور پر بااختیار بنانے کے علاوہ، اس مشن سے اثاثوں کے معائنہ، سیاحت اور سمندری خواندگی کے فروغ میں پانی کے اندر انجینئرنگ کی اختراعات کی صورت میں فوری طور پر فائدہ اٹھایا گیا ہے۔ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ انٹیگریٹڈ مائننگ مشین اور بغیر پائلٹ گاڑیوں (ٹیچرڈ اور خودکار) کی ترقی  کے ذریعہ 6000 میٹر کی گہرائی کی درجہ بندی کی گئی  تاکہ گہرے سمندر کے وسائل اور حیاتیاتی تنوع کے جائزے کودریافت کیا جاسکے۔

***********

ش ح ۔   ش ر ۔ م ش

U. No.14199



(Release ID: 1885634) Visitor Counter : 146


Read this release in: English