ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایف ڈی آئی نے، 2022-2017کے دوران ٹیکسٹائل کے شعبے میں 1522.23 ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کی

Posted On: 21 DEC 2022 4:04PM by PIB Delhi

ٹیکسٹائل کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ درشنا جردوش نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ اقتصادی سروے 22-2021 کے مطابق 20-2019 میں غیر منظم شعبے میں روزگار 43.99 کروڑ تھا۔

حکومت نے ٹیکسٹائل کی صنعت کو جدید بنانے، برآمدات کو بڑھانے اور پورے ہندوستان کی بنیاد پر ٹیکسٹائل کے شعبے میں ایف ڈی آئی کو فروغ دینے کے لیے درج ذیل اقدامات کیے ہیں:

i) حکومت نے سات پردھان منتری میگا انٹیگریٹڈ ٹیکسٹائل ریجن اور اپیرل (پی ایم  ایم آئی ٹی آر اے) پارکس کو گرین فیلڈ/براؤن فیلڈ سائٹس میں قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے، جس کی لاگت28-2027 تک سات سال کی مدت کے لیے 4,445 کروڑ روپے ہے۔ یہ پارک ٹیکسٹائل کی صنعت کو عالمی سطح پر مسابقتی بنانے، بڑی سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کو  فروغ دینے کے قابل بنائیں گے۔

ii) حکومت نے ، سیکٹر سائز اور پیمانے کو حاصل کرنے اور مسابقتی بننے  کی غرض سے  ملک میں مین میڈ فائبر (ایم ایم ایف) ملبوسات، ایم ایم  ایف فیبرکس اور تکنیکی ٹیکسٹائل کی مصنوعات کی پیداوار کو فروغ دینے کے لیے، 10,683 کروڑ روپے کے منظور شدہ اخراجات کے ساتھ، ٹیکسٹائل کے لیے پیداوار سے منسلک ترغیب (پی ایل آئی) اسکیم کو منظوری دی ہے۔

iii) حکومت نے، ہندوستان میں تکنیکی ٹیکسٹائل سیکٹر کو فروغ دینے اور ترقی دینے کے لیے نیشنل ٹیکنیکل ٹیکسٹائل مشن (این ٹی ٹی ایم) کے لیے 1480 کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔

iv) ملک میں ریشم کی صنعت کی ترقی کے لیے سلک سماگرا-2 اسکیم سال 22-2021 سے 26-2025 تک لاگو کی جا رہی ہے۔

v) حکومت  گھریلو ٹیکسٹائل سیکٹر کو فروغ اور ترقی دینے کی غرض سے مختلف اسکیموں/پروگراموں کو بھی نافذ کر رہی ہے، جیسے کہ سمرتھ- ٹیکسٹائل سیکٹر میں صلاحیت بڑھانے کی اسکیم، نیشنل ہینڈلوم ڈیولپمنٹ پروگرام، را میٹریل سپلائی اسکیم، نیشنل ہینڈی کرافٹ ڈیولپمنٹ پروگرام، جامع دستکاری کلسٹر ڈیولپمنٹ اسکیم، انٹیگریٹڈ وول ڈیولپمنٹ پروگرام وغیرہ۔

vi) ہندوستان نے اب تک 13 آزاد تجارتی معاہدوں (ایف ٹی ایز) پر دستخط کیے ہیں، جن میں متحدہ عرب امارات کے ساتھ حال ہی میں مکمل ہونے والا جامع اقتصادی شراکت داری کا معاہدہ اور آسٹریلیا کے ساتھ اقتصادی تعاون اور تجارتی معاہدہ   اور مختلف تجارتی شراکت داروں کے ساتھ 6 ترجیحی تجارتی معاہدےبھی شامل ہیں۔ حکومت نے قومی مفاد اور گھریلو حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے، ٹیکسٹائل سمیت ہندوستانی مصنوعات کی مارکیٹ تک رسائی بڑھانے کے لیے تجارتی شراکت داروں جیسے کہ برطانیہ، یورپی یونین، کینیڈا کے ساتھ ایف ٹی اے کے لیے بات چیت کی ہے۔

vii) منڈی  رسائی پہل قدمی  اسکیم مختلف ایکسپورٹ پروموشن کونسلز اور تجارتی اداروں کو، جو ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی برآمدات کو فروغ دینے میں مصروف ہیں، تجارتی میلوں، نمائشوں، خریدار بیچنے والے اجلاسوں وغیرہ کے انعقاد اور ان میں شرکت کے لیے مالی مدد فراہم کرتی ہے۔

viii) حکومت نے آزادانہ اور شفاف سرمایہ کاروں کے لیے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) پالیسی وضع کی ہے۔ ٹیکسٹائل سیکٹر میں آٹومیٹک روٹ کے تحت 100فیصد  ایف ڈی آئی کی اجازت ہے۔ ٹیکسٹائل سیکٹر میں 2022-2017 کے دوران ایف ڈی آئی کے ذریعے سرمایہ کاری کی رقم 1522.23 ملین امریکی ڈالر تھی۔

ملک میں ٹیکسٹائل کی صنعت کو فروغ دینے کے لیے دیگر ممالک کے ساتھ درج ذیل مفاہمت ناموں پر دستخط کیے گئے ہیں۔

  • ریشم کے کیڑے اور ریشم کی صنعت کے شعبے میں باہمی تحقیق کو فروغ دینے کے لیے نیشنل ایگریکلچر فوڈ ریسرچ آرگنائزیشن، جاپان کے ساتھ مفاہمت نامہ۔
  • ریشم اور ریشم کی صنعت میں تعاون کے بارے میں سینٹرل سلک بورڈ اور ‘‘ازبیک پاکسانوات’’، ازبکستان کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط ہوئے۔
  • حکومت ہند کے ٹیکسٹائل وزارت اور حکومت آسٹریلیا کے  زراعت، ماہی پروری اور جنگلات کے محکمے کے درمیان  اون اور  اونی مصنوعات کے میدان میں  تعاون سے متعلق ایک جوائنٹ ورکنگ گروپ کے قیام کے لئے  مفاہمت نامے پر دستخط ہوئے ہیں۔
  • ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان، ہندوستان سری لنکا فری ٹریڈ ایگریمنٹ کے تحت ٹیرف ریٹ کوٹہ پر سری لنکا سے ہندوستان کو ملبوسات کی اشیاء کی درآمد کے طریقہ کار سے متعلق مفاہمت نامہ۔
  • ہینڈلوم، پاورلوم اور ٹیکسٹائل میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی ترقی میں تعاون پر ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان مفاہمت نامہ
  • حکومت ہند کی ٹیکسٹائل کمیٹی  اور جاپان کی  ایم /  ایس  نیسنکن کوالٹی ایویلوایشن سینٹر کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط کئے گئے۔

حکومت ملک بھر میں ٹیکسٹائل سیکٹر میں پیداوار بڑھانے کے لیے متعدد ٹیکنا لوجی پر مبنی نقطہ نظر اپنانے کے لیے پی ایم-  ایم آئی ٹی آر اے،  پی ایل آئی ، این ٹی ٹی ایم وغیرہ جیسی مختلف اسکیمیں نافذ کر رہی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح- ا ک- ق ر)

U-14195


(Release ID: 1885624) Visitor Counter : 131


Read this release in: English