دیہی ترقیات کی وزارت
95 فیصد سے زائد ایم جی این آر ای جی اے ادائیگیاں 15 دنوں کے اندر ہوئیں: سادھوی نرنجن جیوتی
وزارت نے ایم جی این آر ای جی اے کے تحت کارکنان کو اجرت کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنانے کے لیے مختلف اقدامات کیے
Posted On:
21 DEC 2022 6:54PM by PIB Delhi
وزیر مملکت برائے دیہی ترقی، سادھوی نرنجن جیوتی نے آج کہا کہ مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار گارنٹی ایکٹ (مہاتماگاندھی این آر ای جی اے) کے شیڈیول II میں مذکورہ تجاویز کے مطابق ، اجرت پانے والے افراد، مسٹر رول کے اختتام کے سولہویں دن کے بعد سے تاخیر سے متعلق غیر اداشدہ اجرت کی یومیہ 0.05 فیصد شرح سے ، تاخیر کے لیے معاوضہ کی ادائیگی کے حقدار ہوں گے۔
وزیر موصوفہ نے مزید کہا کہ جاری مالی برس میں (18.12.2022 تک) ، 15 دنوں کے اندر ہوئی ادائیگیاں 95.55 فیصد کے بقدر ہیں۔
راجیہ سبھا میں ایک تحریری سوال کے جواب میں، سادھوی نرنجن جیوتی نے کہا کہ مقررہ تاریخ سے پندرہ دنوں کی مدت کے بعد معاوضہ کی ادائیگی میں کسی بھی طرح کی تاخیر کو اجرت کی ادائیگی میں تاخیر کے مساوی سمجھا جائے گا۔ ریاستی حکومت مذکورہ بالا وقت کی حد کے اندر لازمی تصدیق کے بعد پیشگی معاوضہ ادا کرے گی اور معاوضہ کی رقم ان اداروں اور ایجنسیوں سے وصول کرے گی جو ادائیگی میں تاخیر کی ذمہ دار ہیں۔
وزارت نے مہاتما گاندھی این آر ای جی ایس کے تحت کارکنان کو اجرت کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنانے کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں۔ ان میں شامل ہے:
(i)27 ریاستوں اور 3 مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں نیشنل الیکٹرانک فنڈ مینجمنٹ سسٹم (این ای- ایف ایم ایس)کو بہتر بنانا
(ii)اجرتوں کی بروقت ادائیگی کا منصوبہ وضع کرنے، زیر التوا ادائیگیوں کے دعوؤں کی تصدیق ، وغیرہ کے لیے ریاستی حکومتوں اور دیگر شراکت داروں کے ساتھ مشاورت کے عمل میں تیزی لانا۔
(iii)بروقت ادائیگی اور معاوضہ کی ادائیگی کی نگرانی کے لیے کام کاج کا معیاری ضابطہ وضع کرنا۔
(iv)بروقت ادائیگی اور تاخیری معاوضہ کی ادائیگی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ ویڈیو کانفرنسوں کا اہتمام۔
(v)ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مسترد شدہ لین دین کو بروقت ازسر نو تیار کرنے اور جاری کیے جانے والے ہر ایک فنڈ کو مسترد شدہ فنڈ کی ترجیحی ریلیز کے ساتھ ٹیگ کرنے کو یقینی بنائیں۔
(vi)ریاستوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ پی ایف ایم ایس کے ذریعہ فراہم کردہ معلومات کے مطابق غلط کھاتوں کی تصحیح کو یقینی بنائیں۔
******
ش ح۔ا ب ن۔ م ف
U-NO.14179
(Release ID: 1885593)
Visitor Counter : 148