نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

این اے ڈی اے بھارت نے 2023 کے لیے رجسٹرڈ ٹیسٹنگ پول فہرست کا اعلان کیا

Posted On: 21 DEC 2022 7:21PM by PIB Delhi

اہم سرخیاں:

  • این اے ڈی اے بھارت کی ٹی آر پی فہرست 2023 میں کھیل کود کے 24 زمروں سے مجموعی طور پر 149 ایتھلیٹس شامل ہیں۔
  • فہرست میں 7 دیویانگ ایتھلیٹس کو بھی شامل کیا گیا ہے، یہ فہرست یکم جنوری 2023 سے این اے ڈی اے بھارت کی ویب سائٹ پر دستیاب ہوگی۔

2023 کے لیے این اے ڈی اے بھارت کی آر ٹی پی فہرست  یکم جنوری 2023 سے این اے ڈی اے بھارت کی ویب سائٹ پر دستیاب ہوگی۔ 60 خاتون ایتھلیٹس اور 89 مرد ایتھلیٹس  کے ساتھ، این اے ڈی اے بھارت کی آر ٹی پی فہرست 2023 میں مجموعی طور پر 149 ایتھلیٹس شامل ہیں، اور یہ فہرست کھیل کود کے تمام تر اعلیٰ ترجیحی زمروں میں خطرات کے جامع تجزیہ پر مبنی ہے اور اس میں کھیل کود کے 24 زمروں کے ایتھلیٹس شامل ہیں۔ اس فہرست میں 7 دیویانگ ایتھلیٹس کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

تمام متعلقہ ایتھلیٹ حضرات کو آر ٹی پی فہرست میں شمولیت سے متعلق نوٹس جاری کیا جا چکا ہے اور ایک کاپی بین الاقوامی اسپورٹس فیڈریشن کو بھی ارسال کی جا چکی ہے۔

آر ٹی پی فہرست میں شامل تمام ایتھلیٹوں کو سہ ماہی بنیاد پر اپنے قیام کی جگہ کے بارے میں تفصیلات فراہم کرانا ضروری ہے۔اس کے تحت رات میں قیام کی جگہ کا پتہ، سرگرمی کے شیڈیول، مقابلے کے شیڈیول اور مقامات اور ہر دن کے لیے روزانہ 60 منٹ کا ٹائم سلاٹ جہاں وہ ٹیسٹنگ کے لیے دستیاب اور قابل رسائی ہوں گے، اور ٹیسٹ کے لیے دستیاب نہ ہونے پر جوابدہ ہوں گے۔

مناسب منصوبہ بندی کے نفاذ کے لیے، ایتھلیٹ حضرات کو سہ ماہی کے آغاز سے 15 دن پہلے ہر سہ ماہی کی تفصیلات فراہم کرنی ہوگی۔

ایک ایتھلیٹ اپنے قیام کی جگہ کے بارے میں بروقت معلومات فراہم کرانے کے لیے جوابدہ ہے، ایسا کرنے میں ناکام ہونے کی صورت میں ایتھلیٹ کو اس ناکامی سے متعلق نوٹس جاری کیا جائے گا۔ اگر آر ٹی پی فہرست میں شامل ایک ایتھلیٹ 12 مہینوں کی مدت میں تین مرتبہ ناکامیاب پایا جاتا ہے (جو کہ ناکامی اور / یا ٹیسٹ کے لیے عدم دستیابی کا مجموعہ ہو سکتا ہے)، تو یہ اینٹی ڈوپنگ قاعدے کی خلاف ورزی ہوگی۔ ایتھلیٹ کو 12 سے 14 ماہ (پہلا جرم) یا اس کے بعد کے جرائم کے لیے اس سے زیادہ کی نااہلی کی مدت کے لیے سزا دی جا سکتی ہے۔

این اے ڈی اے بھارت ایتھلیٹ حضرات کو ڈبلیو اے ڈی اے ، اے ڈی اے ایم ایس پلیٹ فارم یا ایتھلیٹ سینٹرل ایپلی کیشن پر ویئراباؤٹس فائلنگ پروسیس کے بارے میں آگاہ کرنے کے لیے کوششیں کر رہی ہے۔

******

 

ش ح۔ا ب ن۔ م ف

U-NO.14184



(Release ID: 1885577) Visitor Counter : 123


Read this release in: English , Hindi , Marathi