وزارت دفاع
آتم نربھر بھارت : آئی ڈیکس – ڈی آئی او نے آبدوزوں کی آواز اور نقل و حرکت کا پتہ لگانے سے متعلق قابل توسیع موبائل اینٹی سب مرین وارفیئر ٹریننگ ٹارگٹ کے لئے اختراعی جدت کی خاطر 150ویں معاہدے پر دستخط کئے
Posted On:
21 DEC 2022 4:10PM by PIB Delhi
دفاعی پیداوار کے محکمے کے اہم اقدام ، انوویشنز فار ڈیفنس ایکسیلنس ( آئی ڈیکس ) نے اپنے 150ویں معاہدے پر دستخط کے ساتھ ایک سنگ میل طے کیا ہے۔ یہ معاہدہ ڈیفنس انڈیا اسٹارٹ اپ چیلنج ( ڈی آئی ایس سی – 7 ) اسپرنٹ ایڈیشن کے بھارتی بحریہ کے پروجیکٹ سے متعلق ہے۔ اس چیلنج کا عنوان ’ قابل توسیع موبائل آبدوز شکن وار فیئر ( اے ایس ڈبلیو ) ٹریننگ ٹارگیٹ ( ای ایم اے ٹی ٹی ) ‘ ہے ، جو آبدوزوں کی آواز اور نقل و حرکت کا پتہ لگانے کے قابل ہے اور اس مقابلے کو جیتنے والی کمپنی کا نام الٹائر انفرا سیک پرائیویٹ لمیٹیڈ ، پونے ہے ۔
اس معاہدے پر جوائنٹ سکریٹری (دفاعی صنعت کی پیداوار) اور ایڈیشنل سی ای او/ڈی آئی او جناب انوراگ باجپئی نے الٹائر انفراسیک پرائیویٹ لمیٹیڈ کے سی ای او جناب انل آنند کے ساتھ 21 دسمبر ، 2022 ء کو نئی دلّی میں دفاع کے سکریٹری جناب گریدھر ارامانے اور دیگر سول اور ملٹری کے سینئر عہدیداروں کی موجودگی میں دستخط کئے ۔ آئی ڈیکس نے 26 جولائی ، 2022 ء کو پانچ ماہ کے اندر اپنے 100ویں معاہدے پر دستخط کرکے یہ سنگ میل حاصل کیا ہے ۔
دفاع کے سکریٹری نے اپنے خطاب میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت کے ذریعے کئے گئے اقدامات کی وجہ سے ساز گار ماحول پر تفصیل سے روشنی ڈالی ، جس میں پرائیویٹ سیکٹر کی کمپنیوں کو ملک کی تعمیر میں تعاون کرنے اور آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے ، اس بات کی امید ظاہر کی کہ مزید کمپنیاں اس ماحولیاتی نظام کا فائدہ اٹھائیں گی اور ’ آتم نربھر بھارت ‘ کے ویژن کو حاصل کرنے میں مدد کریں گی ۔ انہوں نے الٹائر انفرا سیک پرائیویٹ لمیٹیڈ کو مبارکباد دی اور پروجیکٹ کی تکمیل کے لئے وزارت دفاع کے تعاون کا یقین دلایا۔
آئی ڈیکس فریم ورک کا آغاز 2018 ء میں وزیر اعظم کے ذریعے کیا گیا تھا ، جس کا مقصد ملک کے دفاعی سیکٹر میں اشتراک اور دفاع اور ایرو اسپیس میں اسٹارٹ اَپس شروع کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے ۔ آئی ڈیکس ڈیفنس انوویشن آرگنائزیشن ( ڈی آئی او ) کے ذریعے نافذ کی جا رہی ہے ، جو دفاعی پیداوار کے محکمے کے تحت قائم کیا گیا ہے ۔
اب تک آئی ڈیکس میں انفرادی اختراع کار ، ایم ایس ایم ایز اور اسٹارٹ اپس کے ذریعے ڈی آئی ایس سی ، پرائم اینڈ او سی کے تحت 6500 سے زیادہ درخواستیں موصول ہوئی ہیں ۔ اس سے ہزاروں ملازمتوں کے مواقع پیدا ہونے کے ساتھ بھارت کے با صلاحیت افراد واپس ملک آنے میں دلچسپی لے رہے ہیں ۔
اکتوبر میں منعقد ڈیف ایکسپو - 2022 کے دوران ، وزیر اعظم نے خلاء کے شعبے میں صنعت اور اسٹارٹ اَپس کے ذریعے مسلح افواج کے لئے اختراعی حربے تیار کرنے کی خاطر ڈی آئی ایس سی - 8 سمیت مشن ڈیف اسپیس کا آغاز کیا تھا ۔ اس میں درخواست دینے کی آخری تاریخ 2 جنوری ، 2023 ء ہے۔
آئی ڈیکس ، اس بات کو یقینی بنانے کے لئے تیز رفتاری سے کام کر رہا ہے کہ اسٹارٹ اپس اور اختراع کاروں کے ساتھ ، اس کے معاہدے منطقی انجام تک پہنچیں اور وقت پر جلد ہی یونیکورن بننے کی صلاحیت والے ادارے ایک نئی راہ تلاش کریں اور اس کے ساتھ ہی مسلح افواج کی ضروریات کو پورا کریں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا )
U. No. 14163
(Release ID: 1885557)
Visitor Counter : 155