کامرس اور صنعت کی وزارتہ

بھارت اور جی سی سی کے درمیان اپریل تا اکتوبر ، 2022 ء کی مدت میں باہمی تجارت 111.71 ارب امریکی ڈالر رہی ، جو مالی سال 22-2021 ء کی اسی مدت سے 79.49 ارب امریکی ڈالر اور 40.53 فی صد زیادہ ہے


بھارت اور جی سی سی کے درمیان دو طرفہ تجارت مالی سال 21-2020 ء میں 87.35 ارب امریکی ڈالر سے بڑھ کر مالی سال 22-2021 ء میں 154.66 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئی، جس سے 77.06 فی صد کا اضافہ ظاہر ہوتا ہے

Posted On: 21 DEC 2022 3:20PM by PIB Delhi

بھارت اور جی سی سی کے درمیان باہمی تجارت مالی سال 21-2020 ء میں 87.35 ارب امریکی ڈالر تھی ، جو مالی سال 22-2021 ء میں بڑھ کر  154.66 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئی، جس کے ساتھ ہی سال در  سال کی بنیاد پر 77.06 فی صد کا اضافہ درج کیا گیا۔ موجودہ مالی سال 23-2022 ء کے دوران، اپریل سے اکتوبر 2022 ء کی مدت میں ، بھارت اور جی سی سی کے درمیان دو طرفہ تجارت 111.71 ارب امریکی ڈالر رہی، جو مالی سال 22-2021 ء کی اسی مدت کے دوران 79.49 ارب امریکی ڈالر تھی۔ یہ سال در سال کی بنیاد پر 40.53 فی صد کا اضافہ ہے۔ مالی سال 18-2017 ء سے مالی سال 22-2021 ء کی مدت کے دوران، بھارت اور جی سی سی کے درمیان باہمی تجارت میں 10.57 فی صد اضافہ ہوا ہے۔

یہ معلومات کامرس اور صنعت کی وزارت کی وزیر مملکت محترمہ انوپریہ پٹیل نے آج ایک پارلیمانی سوال کا جواب دیتے ہوئے فراہم کیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ) 

U. No.  14162



(Release ID: 1885555) Visitor Counter : 99


Read this release in: English