کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کوئلے کی مانگ 2035-2030 کے درمیان انتہا پر رہنے کا امکان ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 21 DEC 2022 3:16PM by PIB Delhi

کوئلہ، کانکنی اور پارلیمانی امور کے وزیر جناب پرہلاد جوشی نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ معلومات دی ہے کہ، چونکہ کوئلہ  ہندوستان میں توانائی کا اہم ذریعہ ہے، اس لئے 2035-2030 کے درمیان  اس کی مانگ انتہا پر رہنے کا امکان ہے۔ 23-2022 (اپریل 22 سے اکتوبر22)میں کوئلہ پر مبنی بجلی اِکائیوں میں کوئلے کی کھپت 12 فیصد اضافے کے ساتھ پچھلے سال کی اسی مدت کے دوران 398.2 ملین ٹن کے مقابلے میں بڑھ کر 447.6ملین ٹن (ایم ٹی) ہوگئی ہے۔

کافی ذخیرے کے ساتھ توانائی کا ایک کفایتی ذریعہ ہونے کے ناطے کوئلہ مستقبل قریب میں توانائی کے ایک اہم ذریعے کی شکل  میں رہنے والا ہے۔ملک کو استحکام کے لئے اور توانائی تحفظ کے لئے بھی کوئلہ پر مبنی پیداوار پر ہی دباؤ ہوگا۔

نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت  کا2030 تک غیر حیاتیاتی ایندھن پر مبنی توانائی وسائل سے تقریباً  50 فیصد بجلی توانائی قائم کرنے کا منصوبہ ہے۔  اب تک     31 اکتوبر 2022 تک غیر حیاتیاتی ایندھن ذرائع سے مجموعی طورپر 172.72 گیگا واٹ کی صلاحیت قائم کی جاچکی ہے۔ اس میں 119.09 گیگا واٹ  آر ای (توانائی سے 61.63گیگا واٹ، ہوا سے 41.84 گیگا واٹ، ایس ایچ پی سے 4.92 گیگا واٹ اور بایو-پاور سے 10.70 گیگاواٹ سمیت) 46.85 گیگا واٹ  بڑی ہائیڈرو اور 6.78گیگا واٹ ایٹمی توانائی صلاحیت شامل ہے۔

                                              

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 14161)


(ریلیز آئی ڈی: 1885548) وزیٹر کاؤنٹر : 145
یہ ریلیز پڑھیں: Kannada , English