کانکنی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

غیر قانونی    کانکنی سرگرمیوں کے لئے سخت سزا

Posted On: 21 DEC 2022 3:10PM by PIB Delhi

 کوئلہ، کانکنی اور پارلیمانی امور کے وزیر جناب پرہلاد جوشی نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ معلومات دی ہے کہ کانکنی اور معدنیات (ترقی اور ضابطہ)ایکٹ (ایم ایم  ڈی آر ایکٹ)1957 کے دفعہ 23سی ریاستی سرکاروں کو غیرقانونی کانکنی کو روکنے کے لئے قانون سازی کا اختیار دیتی ہے اور ریاستی سرکاریں سرکاری گزٹ میں نوٹیفکیشن کے ذریعے غیر قانونی کانکنی، ٹرانسپورٹیشن اورمعدنیات کے اسٹوریج اور اس سے متعلقہ دیگر امور کے لئے قانونی سازی  کرسکتی ہیں۔چنانچہ غیر  قانونی کانکنی پر کنٹرول ریاستی سرکاروں کے قانونی اور انتظامی دائرے میں آتا ہے۔

تاہم مرکزی سرکار نے ملک میں غیر قانونی کانکنی کو روکنے کے لئے درج ذیل اقدام کئے ہیں:

2015 میں ایم ایم ڈی آر ایکٹ میں ترمیم کے ذریعے غیر قانونی کانکنی کے لئے سزا کو مزید سخت  بنادیا گیا تھا۔ ایک کی دفعہ 4(1) اور 4 (1 اے)کی خلاف ورزی کے لئے جرمانہ25ہزار فی ہیکٹیئر سے 5لاکھ فی ہیکٹیئر اور سزا کی مدت  2 سال سے بڑھا کر 5سال کردی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ایکٹ کی دفعہ 30بی    غیر قانونی کانکنی؍ٹرانسپورٹیشن ؍ذخیرہ اندوزی کے معاملوں کی فوری جانچ کے لئے ریاستی سرکاروں کے ذریعے خصوصی عدالتوں کی تشکیل کا التزام مہیا کرتی ہے اور ایکٹ  دفعہ 30 سی میں التزام ہے  یا ایسی خصوصی عدالتوں کو سیشن عدالت تسلیم کیا جائے گا۔

کانکنی کی وزارت نے ہندوستانی کانکنی بیورو کے توسط سے ریاستی سرکار کو کسی بھی غیر قانونی کانکنی سرگرمی کی اطلاع دینے کے لئے خلائی  ٹیکنالوجی کا استعمال کرنے کی غرض سے کانکنی نگرانی نظام (ایم ایس ایس) تیار کی ہے، جو ضروری کارروائی کرے گا۔کانکنی نگرانی سسٹم (ایم ایس ایس)ایک سٹیلائٹ پر مبنی نگرانی نظام ہے، جس کا مقصد سٹیلائٹ تصویروں کےاستعمال   کے ذریعے پٹہ علاقے سے الگ غیر قانونی  کانکنی سرگرمی کا پتہ لگا نا ہے۔

ایکٹ کی دفعہ 23(سی)کے التزامات پر عمل کرتے ہوئے اُڈیشہ سمیت 22ریاستی سرکاروں نے  غیر قانونی کانکنی کو روکنے کے لئے قانون سازی کی ہے۔

ریاستی سرکاروں نے اپنے اپنے دائرہ اختیار علاقوں میں غیر قانونی کانکنی سرگرمیوں کی جانچ کے لئے ممبر محکموں کے ذریعے کی گئی کارروائی کا تجزیہ کرنے کے لئے ٹاسک فورس کی تشکیل کی ہے۔

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 14159)


(Release ID: 1885540)
Read this release in: English