کانکنی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اہم معدنیات کی مانگ بڑھے گی

Posted On: 21 DEC 2022 3:09PM by PIB Delhi

کوئلہ، کانکنی اور پارلیمانی امور کے وزیر جناب پرہلاد جوشی نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ معلومات دی ہے کہ دستیاب اطلاعات کے مطابق معدنیات کے ذخیرے ؍وسائل اپنی فطرت میں حرکت پذیر ہیں۔ معدنیات کا جائزہ ؍تلاش ایک مسلسل عمل ہے اور کئی تفتیشی ایجنسیاں جیسے جی ایس آئی، ایم ای سی ایل، اے ایم ڈی ای آر، ریاستی ڈی جی ایم، ریاستی؍مرکزی ادارے اور عوامی سیکٹر کی کمپنیاں ملک میں معدنیات ذخیرے کی کھوج میں لگی ہوئی ہے۔قومی معدنیات فہرست (این ایم آئی)کے مطابق یکم اپریل 2020 تک ملک میں کچے تانبے کا مجموعی وسائل تقریباً 1661 ملین ٹن(تانبے کے 12197ہزار ٹن سمیت )ہونے کا اندازہ ہے، جو یکم اپریل 2015 کی تقریباً 1511 ملین ٹن (12158 ہزار ٹن تانبا دھات)کی سطح سے بڑھا ہے۔

’’میک اِن انڈیا‘‘اور ’’اسمارٹ انڈیا‘‘پروگرام، آتم نر بھر بھارت، قابل تجدید توانائی کے لئے 100گیگا واٹ ہدف، صارف الیکٹرونک صنعت کے لئے پی ایل آئی اسکیموں، الیکٹرونک گاڑیوں وغیرہ کے لئے سرکار کی طرف سے زور دیئے جانے کے سبب ہندوستان میں اہم معدنیات کی مانگ میں اضافہ ہونے کی امید ہے۔الیکٹرک گاڑیوں کی ٹیکنالوجی اور اس کے معاون بنیادی ڈھانچے اور بازار میں الیکٹرک گاڑیوں میں اضافے سے اہم معدنیات کی مانگ پر وسیع اثرات مرتب ہوں گے اور اس سے معدنیات کی مانگ میں زبردست اضافہ ہوگا۔

ایچ سی ایل ہندوستان میں واحد تانبے کی کان ہے۔ ہندوستان میں تانبے کی کانکنی کی ترقی کے لئے ایچ سی ایل نے مالی سال 2029-2028 تک  کے تانبے کی پیداوار کو 4ملین ٹن سے بڑھاکر 12ملین ٹن فی سال کرنے کے لئے کانکنی توسیع منصوبے کو نافذ کیا ہے۔  تانبا کانکنی کے مسابقتی شرائط پر جدید ترین تکنیک کا استعمال کرنے کے لئے ایچ سی ایل اپنی زیر زمین کانوں میں زمینی  تحقیقی تکنیک ،ڈرون سروے، پیسٹ فِل ٹیکنالوجی وغیرہ جیسی جدید تکنیکوں کو اپنا رہا ہے۔

 

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 14158)


(Release ID: 1885524) Visitor Counter : 142


Read this release in: English