دیہی ترقیات کی وزارت
دیہی ترقی کی وزارت نے لائٹ ہاؤس سانسد آدرش گرام یوجنا (ایس اے جی وائی) گرام پنچایت کی ترقی کے پی پی موڈ سے متعلق سی ایس آر کانکلیو کا اہتمام کیا
Posted On:
20 DEC 2022 8:45PM by PIB Delhi
دیہی ترقی کی وزارت کے سکریٹری جناب شیلیش کمار سنگھ نے آج ٹرانسفورم رورل انڈیا فاؤنڈیشن (ٹی آرآئی ایف ) کے اشتراک سے کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کانکلیو کا افتتاح کیا تاکہ کارپوریٹ کی سماجی ذمہ داری ،پبلک سیکٹر انڈر ٹیکنگ اور دیگر پرائیویٹ رضاکار سیکٹروں کے وسائل کو بروئے کار لایا جاسکے۔
دیہی ترقی کی وزارت نے اس کانکلیو کا اہتمام کیا اور یہ کانکلیو ٹرانسفورم رورل انڈیا فاؤنڈیشن (ٹی آر آئی ایف) کے اشتراک سے کیا گیاتاکہ سی ایس آر فنڈس کو استعمال کیا جاسکے تاکہ سی ایس آر فنڈس کا فائدہ اٹھایا جاسکے۔ ارکان پارلیمنٹ ، کارپوریٹ اور دیگر سانسد آدرش گرام یوجنا( ایس اے جی وائی) گرام پنچایت شراکتداروں نے شرکت کی تاکہ ایس اے جی وائی –جی پیز کے تیزی سے تغیر کے لئے ان کی حمایت حاصل کی جاتی ہے۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے دیہی ترقی کے سکریٹری جناب سنگھ نے کہا کہ ایس اے جی وائی نے موجودہ مرکزی / ریاستی سرکاری اسکیموں کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ رضاکار اور امداد باہمی کی تنظیموں کے وسائل کو یکجاں کرکے مختص کئے گئے وسائل کو ہم آہنگ کرتے ہوئے عوام کی امنگوں اور مقامی صلاحیتوں کے مطابق کاموں کی مجموعی ترقی پر توجہ دی ہے۔
انہوں نے کارپوریٹ شراکتداروں سے درخواست کی کہ وہ سانسد آدرش گرام یوجنا جی پیز کے گاؤں کی ترقی کے منصوبے میں تجویز کردہ سرگرمیوں میں اپنے متعلقہ قوانین اور ضابطوں کے مطابق ضلع انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرکے اوراشتراک کے ساتھ کام کریں جن کے لئے تکنیکی اور مالی شراکتداروں کی ضرورت ہے۔
ممبر پارلیمنٹ جناب پی وی عبدالوہاب ، جناب دلال چندر گوسوامی ،جناب وجے باگھیل ، محترمہ حنا وجے کمارگاوت اور جناب امیش پاٹل نے جنہوں نے ورکشاپ میں شرکت کی ،ایس اے جی وائی کے تحت متحرک کرنے والے وسائل میں اپنے تجربات مشترک کئے اور ایس اے جی وائی کے نفاذ سے متعلق دیگر قیمتی معلومات بھی مشترک کیں۔
اعلیٰ اقتصادی مشیر جناب پروین مہاتو نے بھی اس کانکلیو سے خطاب کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ رضا کار تنظیموں ، امداد باہمی اور تعلیمی اور تحقیقی اداروں کے ساتھ شراکتداری کرنا ایس اے جی وائی کی ایک اہم حکمت عملی ہے ۔انہوں نے شرکاء سے درخواست کی کہ وہ آگے آئیں اور ایس اے جی وائی جی پیز میں سرمایہ کاری کریں۔
ایم او آر ڈی کے جوائنٹ سکریٹری جناب نوین کمار شاہ نے ایس اے جی وائی کے نفاذکے عمل کے بارے میں جانکاری دی اور یہ وضاحت کی کہ کس طرح ایس اے جی وائی جی پیز میں سرمایہ کاری کی جائے۔ انہوں نے شرکا سے درخواست کی کہ وہ متعلقہ ایم پیز اور ضلع انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کریں تاکہ ایس اے جی وائی جی پیز میں تیزی کے ساتھ تبدیلی کی جاسکے جس سے وزیر اعظم نریندر مودی کے وژن کو پور ا کیا جاسکے۔اسٹریٹجک الائنسنس کی ڈائریکٹر اورحکومت ہند کی پرنسپل سائنسی مشری ڈاکٹر سپنا پوٹی نے ٹیکنالوجیوں اور اختراعات سے متعلق تقریریں کی اور یہ بتایا کہ کس طرح وہ دیہی ہندوستان میں اپنا رول ادا کرسکتے ہیں ۔
دیہات کی داستانوں، تجربات ،راستوں اور کارپوریٹ سیکٹر اور دیہی ترقی کو شکل دینے میں سی ایس آر کے رول پر ایک پینل ڈسکشن کا انعقاد کیا گیا تاکہ آگے کا راستہ طے کیا جا سکے۔
***********
ش ح ۔ ح ا ۔ م ش
U. No.14138
(Release ID: 1885339)