مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

ہندوستان کی  جی 20  صدارت کے تحت  اربن -20 (یو20) ایونٹ  کا انعقاد  کیا جا رہا ہے

Posted On: 20 DEC 2022 5:55PM by PIB Delhi

 

  • ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کے ذریعے  یکم  دسمبر 2022 سے 30 نومبر 2023 تک اس ایونٹ کاانعقاد کیا جا رہا ہے۔
  • یہ جی 20 ممالک کے شہروں کے لیے آ ب و ہوا  کی تبدیلی، سماجی شمولیت، پائیدار نقل و حرکت، سستے مکانات سمیت  شہری ترقی کے مختلف اہم معاملات پر   بات چیت کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیا کراتا ہے ۔
  • ایونٹ کا لوگو اور ویب سائٹ 19 دسمبر 2022 کو لانچ کی گئی۔ ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر ہردیپ ایس پوری  نے ایونٹ  میں ورچوئل طریقے سے شرکت کی۔

 

 

 

 

 

 

 

ہندوستان کی جی 20 صدارت کے تحت، ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت  کے ذریعہ  یکم  دسمبر 2022 سے 30 نومبر 2023 تک اربن 20 ایونٹ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

اربن 20 ایونٹ کے انعقاد کے عمل میں، گجرات کے وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل نے 19 دسمبر 2022 کو اربن-20 کے لوگو، ویب سائٹ اور سوشل میڈیا ہینڈلز کی نقاب کشائی کی۔ ایونٹ کے دوران، وزیر اعلیٰ نے ریاست گجرات کی شاندار تاریخ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا۔ دھولاویرا اور لوتھل، دو عالمی ورثے والے مقامات ہڑپہ اور وادی سندھ کی تہذیب کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ہاؤسنگ اور شہری امور کے مرکزی وزیر جناب ہردیپ ایس پوری  نے اس ایونٹ میں ورچوئل طریقے سے شرکت کی۔ حکومت ہند، گجرات اور احمد آباد میونسپل کارپوریشن کے افسران اور  سی 40 اور یو سی ایل جی کے نمائندوں نے بھی اس ایونٹ  میں شرکت کی۔

جی 20 کا ایک انگیجمنٹ گروپ اربن-20  (یو 20) ، جی 20 ممالک کے شہروں کے لیے آ ب و ہوا  کی تبدیلی، سماجی شمولیت، پائیدار نقل و حرکت، سستے مکانات  اور شہری بنیادی ڈھانچے اور  سمیت شہری ترقی کے مختلف اہم معاملات پر   بات چیت کرنے اور اجتماعی حل کی تجویز پیش کرنے کے  کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیا کراتا ہے ۔ ترقی کے مراکز کے طور پر شہروں کی اہمیت کو ذہن میں رکھتے ہوئے، یو 20عالمی سطح پر شہروں کے پروفائل کو بڑھانے کی کوشش کرتا ہے۔ شہر ی ڈپلومیسی  کا یہ اقدام قومی اور مقامی حکومتوں کے درمیان نتیجہ خیز بات چیت   کی  سہولت فراہم کرتا ہے اور جی 20 ایجنڈے میں شہری ترقی کے معاملات کی اہمیت کو فروغ دینے میں مدد کرتا ہے۔

ہندوستان کی جی 20 صدارت کے تحت، احمد آباد، جو یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کا شہر ہے، یو 20سائیکل کی میزبانی کرے گا۔ سی 40  (کلائمیٹ 40) اور یونائیٹڈ سٹیز اینڈ لوکل گورنمنٹس (یو سی ایل جی) کے ساتھ، شہری معاملات پر دو بین الاقوامی غیر سرکاری وکالت گروپ، احمد آباد 9-10 فروری 2023 کو سٹی شیرپاس کی شروعاتی میٹنگ سمیت مختلف تقریبات کا اہتمام کرے گا، موضوعاتی مباحثے اور  شہری ترقی کے معاملات پر ضمنی تقریبات جولائی 2023 میں یو 20میئرز سمٹ کے ساتھ اختتام پذیر ہوئیں۔ واضح رہے کہ احمد آباد 30 جون 2022 کو  سی 40 کا رکن بنا تھا اور وہ دیگر عالمی اتحادوں کا رکن رہا ہے جیسے  آب و ہوا اور توانائی کے  لئے میئرز کے عالمی عہد  اور مقامی ماحولیاتی اقدامات کے لئے  بین الاقوامی کونسل  (آئی سی ایل ای آئی) ۔  احمد آباد شہر کئی برسوں سے آب و ہوا  کی  تبدیلی اور پائیداری کے معاملات پر سرگرمی سے کام کررہا  ہے۔

جی 20 ممالک کے علاوہ، سی 40 کے میئرز اور نمائندے، یو سی ایل جی ممبر شہروں، اور آبزرور سٹیز اِن تقریبات میں شرکت کریں گے اور بات چیت کو تقویت دیں گے۔ سال  بھر چلنے والی اس  صدارت کے دوران، احمد آباد اپنی منفرد شہری ترقی اور  آب و ہوا کی تبدیلی کے اقدامات اور مالا مال ثقافت اور ورثے کو شرکاء کے سامنے پیش کرے گا۔ ہندوستان کی جی 20 تھیم  ’وَسُدھیو کٹمبکم – ایک زمین، ایک خاندان، ایک مستقبل‘ کے مطابق،  یو 20احمد آباد اس بات پر زور دے گا کہ شہر کی سطح پر اقدامات دنیا اور ہمارے مشترکہ مستقبل کے باہمی ربط کو اجاگر کرتے ہوئے دیرپا مثبت عالمی نتائج حاصل کر سکتے ہیں۔ اس سائیکل کی کوشش یہ ہوگی کہ ’ارادہ سے عمل کی طرف بڑھیں‘ اور اہم شہری معاملات کو حل کرنے کے لیے پالیسی اور عمل کے درمیان فرق کو ختم کرنے کے واسطے  ایک روڈ میپ تیار کیا جائے۔ کمیونیک، نتیجہ کی دستاویز جو حصہ لینے والے شہروں کی امنگوں کی عکاسی کرتی ہے، احمد آباد کے میئر کی طرف سے  ہندوستان کے وزیر اعظم یا ان کے نمائندے کو پیش کی  جائیں گی۔

اربن 20 ایونٹ کی پہلی شیرپا میٹنگ 09-10 فروری 2023 کو ہونے والی ہے۔ اربن 20 ایونٹ کے لیے ترجیحی شعبے درج ذیل ہیں:

  • ماحولیاتی طور پر جوابدہ رویے کی حوصلہ افزائی کرنا
  • پانی کی حفاظت کو یقینی بنانا
  • آب و ہوا  سے متعلق  مالیات کو تیز کرنا
  • ’مقامی‘ صلاحیت اور شناخت کا فائدہ اٹھانا
  • شہری نظم و نسق اور منصوبہ بندی کے فریم ورک کو از سر نو  تیار  کرنا
  • ڈیجیٹل شہری مستقبل کو تحریک دینا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ا   گ۔ ن ا۔

U- 14130



(Release ID: 1885329) Visitor Counter : 140


Read this release in: English , Hindi