وزارت دفاع

بھارتی بحریہ کو  پانچویں اسکارپین آبدوز ‘وَگیر’ کی فراہمی

Posted On: 20 DEC 2022 6:10PM by PIB Delhi

پروجیکٹ -75 کی پانچویں آبدوز کلواری درجے کی آبدوز یارڈ 11879 آج 20 دسمبر 2022 کو بھارتی بحریہ کو فراہم کر دی گئی۔ پروجیکٹ -75 میں  اسکارپین ڈیزائن کی 6 آبدوزوں کی ملک میں ہی تعمیر شامل ہے۔  یہ آبدوزیں ممبئی میں مزگاؤں ڈوک شِپ بلڈر لمیٹیڈ (ایم ڈی ایل) میں تعمیر کی جا رہی ہے۔ یہ آبدوزیں میسرز نیول گروپ فرانس کے ساتھ مل کر    تعمیر کی جا رہی ہیں۔  وگیر  کا آغاز 12 نومبر 2020 کو کیا گیا تھا اور اس کی  سمندری  مشقیں یکم فروری  2022 سے  شروع کی گئی تھیں۔  یہ بات   قابل ذکر ہے کہ  اس   آبدوز کی  سبھی بڑی مشقیں مکمل ہو گئی ہیں، جس میں اس سے پہلے کی آبدوزوں کے مقابلے کم سے کم وقت میں ہتھیاروں اور سینسر      کے تجربات بھی شامل ہیں۔

آبدوز کی تعمیر ایک پیچیدہ سرگرمی ہے، کیونکہ سبھی آلات کو چھوٹا کرنا پڑتا ہے، جس کا انحصار کوالٹی ضروریات پر ہے۔ بھارتی سمندر میں ان آبدوزوں کی تعمیر آتم نربھر بھارت کی جانب ایک اہم قدم ہے اور اس سے اس میدان میں خود اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے، جو ایک قابل ذکر حصولیابی ہے۔ یہ آبدوز 24 مہینے کے عرصے میں بھارتی بحریہ کو فراہم کی جانے والی تیسری آبدوز ہے۔  

اس آبدوز کو جلد ہی    بھارتی بحریہ میں شامل کیا جائے گا اور اس کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔ 

Pix(4)L93P.jpg

Pix(8)FVIX.jpg

***

ش ح۔ ا س۔ ک ا

Uno:14111



(Release ID: 1885278) Visitor Counter : 129


Read this release in: English , Hindi , Marathi