وزارت دفاع

اے ایس ڈبلیو-ایس ڈبلیو سی (جی آر ایس ای) پروجیکٹ کے پہلے جہاز ‘ارنالا’ کا 20؍سمبر 2022 کو میسرز ایل اینڈ ٹی، کٹّو پلّی میں آغاز

Posted On: 20 DEC 2022 6:26PM by PIB Delhi

صفر آٹھ ضرب  اےایس ڈبلیو   ایس ڈبلیو سی پروجیکٹ کا پہلا ارنالا بھارتی بحریہ کے لئے جی آر ایس ای کے ذریعے تعمیر کیا گیا ہے، جو چنئی کے شہر کٹو پلی میں میسرز ایل اینڈ ٹی میں 20؍دسمبر 2022 کو شروع کیاگیا۔ اس جہاز نے خلیج بنگال میں اپنے کام کی شروعات  آغاز کی تقریب میں 10 بج کر 40 منٹ پر شروع کی۔  اس تقریب میں وزارت دفاع کی دفاعی خدمات کی مالی مشیر   محترمہ رسیکا چوبے نے شرکت کی۔ بحریہ کی روایات کے  پیش نظر محترمہ رسیکا چوبے نے اتھرووید کے شلوک کا جاپ کرتے ہوئے جہاز کا آغاز کیا۔ اس جہاز کا نام ارنالا جزیرے کی دفاعی اہمیت کو ظاہر کرتے ہوئے ارنالا رکھا گیا ہے۔  (ارنالا) مہاراشٹر کے علاقے  وسئی کے تقریباً 13 کلو میٹر شمال میں واقع ہے۔  ارنالا جزیرے کو    عظیم مراٹھا جنگجو چھتر پتی شیوا جی مہاراج نے کافی زیادہ اہمیت دی تھی۔

اے ایس ڈبلیو   ایس ڈبلیو سی جہازوں کی تعمیر کے معاہدے پر ایم او ڈی اور گارڈن ریچ شپ بلڈر  اینڈ انجینئر س کولکاتہ  کے درمیان 29؍اپریل 2019 کو دستخط کئے گئے تھے۔ ارنالا درجے کے جہازوں کو ابھے درجے کے بھارتی بحریہ کے جہازوں اے ایس ڈبلیو کی جگہ کام پر لگایا جائے گا۔ انہیں ساحلی سمندر اور کم شدت والی بحری کارروائیوں میں آبدوز کو تباہ کرنے کے  مقصدسے ڈیزائن کیا گیا ہے۔  77.6 ایم    اے ایس ڈبلیو   ایس ڈبلیو سی  جہاز کی وجہ سے 900 ٹن پانی  اپنی جگہ سے ہٹتا ہے۔ اس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 25نوٹس ہے اور 1800 این ایم  تک جاری رہتی ہے۔

کووڈ -19 وبا کے سبب درپیش چیلنجوں کے باوجود  جی آر ایس  ای نے اس پروجیکٹ کے جہازوں پر خاطر خواہ پیش رفت کی ہے۔ 

***

ش ح۔ا س۔ ک ا



(Release ID: 1885276) Visitor Counter : 132


Read this release in: Marathi , English , Hindi