وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

دو طرفہ دفاعی تعاون کو مزید تقویت دینے کے لیے نئی دہلی میں چھٹے ہندوستان-مالدیپ جوائنٹ اسٹاف مذاکرات کا انعقاد

Posted On: 20 DEC 2022 8:54PM by PIB Delhi

ہندوستان اور مالدیپ کے درمیان چھٹے جوائنٹ اسٹاف مذاکرات (JST) 20 دسمبر 2022 کو نئی دہلی میں منعقد ہوئے۔ میٹنگ ایک دوستانہ، گرمجوشی اور انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ بات چیت تینوں سروسز کے موجودہ دو طرفہ دفاعی تعاون کے میکانزم کے دائرہ کار میں جاری اور نئے اقدامات اور مصروفیات کو مزید مضبوط بنانے پر مرکوز رہی۔

 

 

میٹنگ کی مشترکہ صدارت اسسٹنٹ چیف آف انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف، ہیڈ کوارٹر انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف (HQ IDS) ایئر وائس مارشل اشیش ووہرا اور کمانڈنٹ، مالدیپ نیشنل ڈیفنس فورس (MNDF) سروس کور بریگیڈیئر جنرل حمید شفیق نے کی۔ جے ایس ٹی ایک ایسا فورم ہے جس کا قیام HQ IDS اور MNDF کے درمیان اسٹریٹجک اور آپریشنل سطحوں پر سالانہ بات چیت کے ذریعے ہندوستان اور مالدیپ کے درمیان دفاعی تعاون کو فروغ دینے کے لیے کیا گیا ہے۔

**************

 

 

U: 14117



(Release ID: 1885272) Visitor Counter : 134


Read this release in: English , Hindi