الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹیکنالوجی کمپنیاں، اسٹارٹ اپس اور حکومت ،ہندوستان کو سیمی کنڈکٹر ملک اور الیکٹرانکس کی عالمی ویلیو چین میں ایک بڑی طاقت بنانے کے لیے شراکت داری کریں گی: وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر


ریاستی وزیر راجیو چندر شیکھر نے ریوا یونیورسٹی، بنگلورو میں  آئی ای ای ای-اے این ایس آئی ایس سنٹر فار اسکل ڈیولپمنٹ ان آر ایف اینڈ مائیکروویو کا افتتاح  کیا

Posted On: 15 DEC 2022 6:13PM by PIB Delhi

الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی اور ہنرمندی کے فروغ اور صنعت کاری کے وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت والی حکومت، ہندوستان کو ٹیکنالوجی کا ایک صارف اور بینک آفس سپورٹ دینے والے ملک سے آگے دنیا کا ایک سرکردہ ٹیکنالوجی پروڈیوسر بنانے  کے لئے  تحقیق اور ترقی کی کوششوں میں  سرمایہ کاری کے ساتھ  تعاون بھی  دے رہی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00109EU.jpg

وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر بنگلورو میں منعقدہ آئی ای ای ای میپکون کے پہلے ایڈیشن کو ورچوئل طور سے خطاب کرتے ہوئے

 

آج بنگلورو میں ہوئی آئی ای ای ای میپکان (مائیکرو ویو، انٹیناز اور پروپیگیشن کانفرنس) 2022 کے پہلے ایڈیشن  کو ورچوئل طور  پر خطاب کرتے ہوئے، مرکزی وزیر نے کہا، "ہم  اب دنیا کے لیے بیک آفس سپورٹ نہیں ہیں۔ ہمارے ہنر مند انجینئرز  کچھ نیا کرنے اور اپنا  منصوبے شروع کرنے کی ترغیب دی جا رہی ہے۔ حکومت ان اقدامات کی حمایت کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ مستقبل کے ڈیزائنوں، مستقبل کی لیبز اور مستقبل کی مہارتوں کی مدد سے ڈیجیٹل انڈیا پروگرام ہندوستان کو ایک سیمی کنڈکٹر ملک بننے کا اہل بنائے گا۔

ہندوستان سیمی کنڈکٹر اور کلیدی ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے آر اینڈ ڈی پونجی جمع کرنے کے لئے جلد ہی مستقبل کی لیبارٹریز شروع کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ لیبارٹریزسی- ڈیک سے منسلک ہوں گی اور اس سے صنعت  اور اکیدمک کے تعاون کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ٹیکنالوجی کمپنیاں، اسٹارٹ اپس اور حکومت ہندوستان کو  سیمی کنڈکٹر ملک اور الیکٹرانکس کی عالمی ویلیو چینز میں اہم کھلاڑی کے طور پر  تیار کرنے کے لئے شراکت دار بنیں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002NHTC.jpg

بنگلورو میں منعقدہ آئی ای ای ای میپکون کے پہلے ایڈیشن  میں موجود شرکاء

مرکزی وزیر نے بنگلورو کی ریوا یونیورسٹی میں آئی ای ای ای-اینسِس  سنٹر فار اسکل ڈیولپمنٹ ان  آر ایف اینڈ مائیکرو ویو  اور اینسِس انوویشن اسپیس (اے آئی ایس) پورٹل کا بھی آغاز کیا۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے  ’آتم نربھربھارت ‘  کے وژن کو فروغ دینے کے لیے، مرکز الیکٹرانکس، سیمی کنڈکٹر اور اے اینڈ ڈی شعبوں میں افرادی قوت کو ہنر مند بنانے میں مدد کرے گا۔

اس سینٹر اور اے آئی ایس  پورٹل کے ذریعے، عالمی رہنما اور انجینئرنگ سمولیشن سافٹ ویئر  کے اختراعی اینسس کا مقصد وزیر اعظم کے اسکل انڈیا کے مطابق الیکٹرانکس، سیمی کنڈکٹر اور ایرو اسپیس اور خلائی شعبوں میں افرادی قوت کی مہارت اور اس سے متعلق اہم ترین خصوصیات   نیزہنرمندی  کے فروغ میں تعاون کرنا ہے۔

مرکز کے بارے میں بات کرتے ہوئے، جناب راجیو چندر شیکھر نے کہا، ’’ہنر مندی کے فروغ   کے مرکز سے پتہ چلتا ہے کہ کیسے صنعت اور تعلیمی شعبے  ایک ساتھ آ سکتے ہیں اور جدید مہارتوں اور اسکل انڈیا مشن کے فروغ پر  زور دے سکتے ہیں۔ میں اسے پورے ہندوستان میں لے جانے کے لیے اپنی حمایت اور مدد کی پیشکش کرتا ہوں۔اینسس انووویشن اسپیس (اے آئی ایس) پورٹل ایک اچھی پہل ہے جو ڈیجیٹل پر مبنی ہنر مندی کے فروغ کے پروگرام فراہم کرنے کے لیے حکومت کی کوششوں کے لیے ایک بہترین قدم ہو سکتا ہے۔‘‘

سنٹر فار اسکل ڈیولپمنٹ ان آر ایف اینڈ مائیکرو ویو  کو فروغ  اور رفتار دینے  اور پیشہ ور افراد اور طلباء دونوں کے لیے صلاحیت سازی  کے مقصد سے تیار کیا گیا ہے۔ یہ موجودہ سسٹم  میں ریڈیو فریکوئنسی (آر ایف) اور مائیکرو ویو انجینئرنگ  میں جدید ترین رجحانات  کے عین موافق ہے۔یہ سہولت ہر سال 1500 سے زائد طلباء اور پیشہ ور افراد کو تربیت اور علم فراہم کرنے میں اہل ہوگی۔

************

ش ح۔  س ک    ۔ م  ص

 (U: 14074)


(Release ID: 1885025) Visitor Counter : 102


Read this release in: English , Hindi