ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سی اے کیو ایم  کی ذیلی کمیٹی نے جی آر اے پی کے تحت کارروائی شروع کرنے کے لئے ہنگامی میٹنگ طلب کی

Posted On: 19 DEC 2022 7:34PM by PIB Delhi

سینٹرل پولوشن کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کی طرف سے شام 4 بجے دی گئی  اے کیو آئی بلیٹن کے مطابق، دہلی کا مجموعی ہوا کے معیار کا انڈیکس (اے کیو آئی) آج 410درج کیا گیا۔ دہلی کے مجموعی اے کیو آئی  میں اس اچانک اضافے کے پیش نظر، کمیشن فار ایئر کوالٹی مینجمنٹ (سی اے کیو ایم) کی ذیلی کمیٹی نے این سی آر اور آس پاس کے علاقوں میں گریڈڈ ریسپانس ایکشن پلان (جی آر اے پی) کے تحت کارروائی شروع کرنے کے لیے آج ایک ہنگامی میٹنگ طلب کی۔ مجموعی ہوا کے معیار کے پیرامیٹرز کا ایک جامع جائزہ لیتے ہوئے، ذیلی کمیٹی نے م کہا کہ  دہلی کے مجموعی اے کیو آئی  میں یہ اچانک اضافہ درجہ حرارت میں گراوٹ، معمول کی ہواؤں، خراب مکسنگ ہائٹس اور آلودگی کے پھیلاؤ کے لیے ناموافق وینٹیلیشن  کوئفیشینٹ   کی وجہ سے ہوئی ہے اور آئی آئی ٹی ایم / آئی ایم ڈی کے ذریعہ موسم/ موسمیات  سے متعلق پیشن گوئی کے مطابق ہوا کے معیار میں آج رات/کل  سے بہتری کی توقع ہے۔ ذیلی کمیٹی نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ فیز III کو نافذ کرنا مناسب نہیں ہے اور سبھی متعلقہ ایجنسیوں کے ذریعہ جی آر اے پی کے مرحلہ -1 اور مرحلہ -II کے تحت مقررکردہ کارروائی کو جاری رکھنا مناسب ہے۔

آئی آئی ٹی ایم/آئی ایم ڈی کے ذریعہ فراہم کردہ ڈائنامک ماڈل اور موسم/موسمیاتی پیشین گوئی کے مطابق، دہلی کے مجموعی اے کیو آئی  میں یہ اچانک اضافہ عارضی ہے اور ہوا کی رفتار آج رات/کل سے ہوا کے معیار میں بہتری کے ساتھ بڑھے گی۔ اس پیشن گوئی میں گراوٹ کے رجحان کے ساتھ آج رات/کل سے دہلی کے مجموعی اے کیو آئی  میں مزید کمی کی پیش گوئی نہیں کی گئی ہے۔ کل سے اور آنے والے دنوں میں اس کے 'انتہائی  خراب' زمرے میں رہنے کا قوی امکان ہے۔

اس کے علاوہ ، این سی آر کے  جی آر اے پی کے تحت ضابطوں کو نافذ کرنے کے لئے ذمہ دار مختلف  ایجنسیوں اور آلودگی کنٹرول بورڈز (پی سی بی) اور  ڈی پی سی سی  کو  آنے والے دنوں میں جی آر اے پی کے فیز-1 اور فیز-II کے تحت کارروائی کو سختی سے یقینی بنانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

کمیشن نے این سی آر کے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ جی آر اے پی کے نفاذ میں تعاون کریں اور جی آر اے پی کے تحت سٹیزن چارٹر میں مذکور اقدامات پر عمل کریں۔ شہریوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ:

• پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال کریں اور پرائیویٹ گاڑیوں کا استعمال کم سے کم کریں۔

• اپنے آٹوموبائل میں تجویز کردہ وقفوں پر ایئر فلٹر کو باقاعدگی سے تبدیل کریں۔

• دھول پیدا کرنے والی تعمیراتی سرگرمیوں سے گریز کریں۔

ذیلی کمیٹی صورتحال پر باریکی سے نظررکھ رہی ہے اور دہلی میں ہوا کے معیار اور آئی ایم ڈی/آئی آئی ٹی ایم کے ذریعہ فراہم کردہ پیشن گوئی کی بنیاد پر مزید مناسب فیصلے کی ضرورت پڑی تو کل دوبارہ صورتحال کا جائزہ لے گی۔جی آر اے پی کا نظر ثانی شدہ شیڈول کمیشن کی سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب ہے اوراسے caqm.nic.in کے ذریعہ سے دیکھا جاسکتا ہے۔

************

ش ح۔  س ک    ۔ م  ص

 (U: 14068)  


(Release ID: 1885023) Visitor Counter : 138


Read this release in: English , Marathi , Hindi