ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

حکومت نے معذوری سے متاثرہ افراد کو ہنرمندی پر مبنی تربیت فراہم کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کئے ہیں

Posted On: 19 DEC 2022 8:10PM by PIB Delhi

ہنرمندی کے فروغ اورصنعت کاری کے وزیرمملکت جناب راجیوچندرسیکھر نے آج لوک سبھامیں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع فراہم کی ہے ۔

اسکل انڈیا مشن کے تحت ہنرمندی  کے فروغ اور صنعت کاری کے فروغ کی وزارت (ایم ایس ڈی ای ) ملک بھر کے نوجوانوں کی مہارت پر مبنی تربیت کے لئے اپنی فلیگ شپ اسکیم پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا (پی ایم کے وی وائی) کو لاگو کر رہی ہے جس میں مختصرمدتی تربیت (ایس ٹی ٹی)اور کورسز اور پرائیر لرننگ کی پہچان (آرپی ایل )کے تحت مختلف معذوری سے متاثرہ  امیدوار بھی شامل ہیں۔ (ایس ٹی ٹی )، پلیسمنٹ  یعنی ملازمت  کی فراہمی سے منسلک ہے جبکہ آرپی ایل امیدوار کی موجودہ صلاحیتوں کو تسلیم کرتا ہے اور تقرری کو لازمی نہیں کرتا ہے۔ اس کے علاوہ،  پر معذوری سے متاثرہ  امیدوار افراد کے  شعبے کے لئے مخصوص ایک  اسکل کونسل ہے، یعنی اسکل کونسل فار (ایس سی پی ڈبلیو ڈی)پی ڈبلیو ڈی   جو معذوری سے متاثرہ امیدواروں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اور پی ڈبلیو ڈی کے سازگار تربیتی مراکز (ٹی سیز)میں تربیت فراہم کرتی ہے۔ اس طرح کے مراکز کو اس طریقے پر ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ مختلف معذوری سے متاثرہ امیدوار آسانی کے ساتھ تربیت کا تجربہ کر سکیں۔ یہ تربیتی مراکز بریل، بصارت سے محروم افراد کے لیے کمپیوٹر اسکرین ریڈر، تقریر اور سماعت سے محروم افراد کے لیے اشارے کی زبان کے ترجمان وغیرہ کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001VFYP.jpg

اس کے علاوہ ، ایم ایس ڈی ای کے تحت صنعت کاری کے فروغ سے متعلق ایک خودمختارادارے ، صنعت کاری اور چھوٹے کاروبار کے فروغ  کے لئے قومی ادارے (این آئی ای ایس بی یوڈی)نے مختلف النوع تربیتی پروگراموں کا انعقاد کیاہے جن کے تحت گذشتہ پانچ سالوں  (18-2017تا22-2021)کے دوران 195395مستفیدین کا احاطہ کیاگیاہے ۔ جن میں معذوری سے متاثرہ 1907امیدوارشامل ہیں ۔

اس کے علاوہ ، سماجی انصاف اورتفویض اختیارات کی وزارت کے تحت معذوری سے متاثرہ افراد  (دیویانگ جن )کوبااختیاربنانے کے محکمے ، (ڈی ای پی ڈبلیو ڈی ) ، نے معذوری سے متاثرہ افراد ہنرمندی کے فروغ  کے لئے ایک قومی عملی منصوبہ (این اے پی) کانفاذ کیاہے ۔ اس منصوبے  کامارچ 2015 میں  آغاز کیاگیاتھا۔ اسکیم کے مقاصد میں پی ڈبلیو ڈیزکو  ہنرمندی کی تربیت فراہم کرنا شامل ہے تاکہ وہ خود کفیل بن سکیں اور معاشرے کے لئے مفید ارکان ثابت ہوسکیں ۔ اورانھیں سماج کے اصل دھارے میں شامل کیاجاسکے ۔ این اے پی کو –‘‘معذوری سے متاثرہ افراد کے حقوق  پرعمل درآمدسے متعلق اسکیم کے قانون -2016(ایس آئی پی ڈی اے )’’کے زیرسرپرست اسکیم کے تحت نافذ کیاگیاہے ۔ این اے پی کے تحت دیہی علاقوں میں 15سے 59سال تک کی عمرکے افراد سمیت معذوری سے متاثرہ افراد کو تربیت فراہم کرنے کی غرض سے تین قسطوں میں فنڈز جاری کئے جاتے ہیں ۔ یہ فنڈز ہنرمندی کے فروغ اورصنعت کاری کی وزارت کے قواعد وضوابط سے متعلق یکساں رہنماہدایت کے مطابق پورے ملک میں پینل میں شامل حکومت کے تربیت  فراہم کرنے والے ساجھیداروں  (ای ٹی پیز) اور غیرسرکاری تنظیموں  (این جی اوز) کو تین قسطوں میں جاری کئے جاتے ہیں ۔

***********

(ش ح ۔ ع م ۔ ع آ)

U -14067


(Release ID: 1884990) Visitor Counter : 136


Read this release in: English