نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
مرکزی وزیر کھیل جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے ٹی20 عالمی کپ 2022 جیتنے والی ہندوستانی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی
حکومت کی یہ کوشش رہی ہے کہ ہمارے تمام کھلاڑیوں، خاص طور پر ہمارے معذور ایتھلیٹس کو بہترین مدد فراہم کی جائے: جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر
Posted On:
19 DEC 2022 7:46PM by PIB Delhi
اہم جھلکیاں:
- ٹیم نے گزشتہ ہفتہ کو مسلسل تیسری بار نابینا افراد کا ٹی20 ورلڈ کپ جیتا۔
- نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزیر مملکت جناب نسیتھ پرمانک نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔
نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے پیر کو ہندوستانی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی قومی دارالحکومت میں آمد کے بعد انہیں مبارکباد دی۔ بنگلورو کے چناسوامی اسٹیڈیم میں بنگلہ دیش کو زوردار انداز میں شکست دینے کے بعد ٹیم نے گزشتہ ہفتے کو مسلسل تیسری بار نابینا افراد کا ٹی20 ورلڈ کپ جیتا۔
مرکزی وزیر کے ساتھ نوجوانوں کے امور اور کھیل کے وزیر مملکت جناب نسیتھ پرمانک، مہانتیش جی کے، صدر کرکٹ ایسوسی ایشن فار دی بلائنڈ (CABI) کے ساتھ ساتھ محکمہ کھیل، MYAS، CABI اور کھیل اتھارٹی آف انڈیا کے دیگر معززین بھی شامل تھے۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، جناب انوراگ ٹھاکر نے ذکر کیا، ”وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی قیادت میں حکومت کی یہ کوشش رہی ہے کہ وہ ہمارے تمام کھلاڑیوں کو بہترین تعاون فراہم کرے، خاص طور پر ہمارے معذور ایتھلیٹس کو۔
بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے اہل خانہ کی حمایت کا اعتراف کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے مزید کہا، ”کھلاڑیوں سے جڑے تمام کنبہ کے افراد نے بہت زیادہ تعاون کیا ہے۔ اگر ان کے خاندانوں کی حمایت نہ ہوتی تو زیادہ تر کھلاڑیوں نے ہندوستانی ٹیم میں جگہ نہ بنائی ہوتی۔“
ہندوستانی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان اجے کمار ریڈی، جن کی ٹیم نے ہفتہ کو فائنل میں بنگلہ دیش کو 120 رنز سے شکست دی، نے کہا، ”مرکزی وزارت کھیل کی طرف سے مسلسل تعاون ہمیں بہت زیادہ ارادے کے ساتھ کارکردگی دکھانے کی ترغیب دیتا ہے۔ جیتنے کے پیچھے زبردست محنت ہوتی ہے اور بہت سی رکاوٹیں، تاہم، گراؤنڈ پر جانے کے بعد، ہم اپنے ہندوستانی جھنڈے کے علاوہ کسی چیز کے بارے میں نہیں سوچتے، ہم اب 5 ورلڈ کپ جیت چکے ہیں اور مزید جیتنے کے لیے پراعتماد ہیں۔“
ٹی20 ورلڈ کپ 2022 جیتنے والی ہندوستانی قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم 10 ریاستوں کے 17 کھلاڑیوں پر مشتمل تھی۔ ان میں 6 کھلاڑی B1 کیٹیگری (مکمل طور پر نابینا)، 5 کھلاڑی B2 کیٹیگری (جزوی طور پر نابینا) اور 6 کھلاڑی B3 کیٹیگری (6 میٹر تک آنکھوں کی بینائی) سے ہیں۔ ہندوستانی ٹیم نے 2012 اور 2017 میں پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹائٹل کے لیے شکست دی تھی۔
متعلقہ لنکس:
https://twitter.com/ianuragthakur/status/1604808943733116929?s=46&t=Jtk-xxFlUzqtX8IzRB5_QA
https://twitter.com/anurag_office/status/1604811015744413696?s=46&t=Jtk-xxFlUzqtX8IzRB5_QA
**************
ش ح۔ ف ش ع- م ف
U: 14061
(Release ID: 1884978)
Visitor Counter : 163