وزارات ثقافت

وزارت ثقافت نے، پرسدھ فاؤنڈیشن کے تعاون سے کرتویہ پتھ پر دہلی بین الاقوامی آرٹس فیسٹیول کا  'جہاں بھارت انڈیا سے ملتا ہے' ٹیگ لائن کے ساتھ  اہتمام کیا

Posted On: 16 DEC 2022 8:25PM by PIB Delhi

اہم جھلکیاں:

  • فیسٹیول کا انعقاد 16 دسمبر سے 30 دسمبر تک کیا جا رہا ہے۔
  • داخلہ سب کے لیے مفت ہے۔
  • اس فیسٹول کا مقصد عظیم مہاکاویہ، ہماری آزادی کے لیے لڑنے والےجانباز، اور 'خواتین کو بااختیار بنانے' کے لیے ہماری حکومت کے ذریعے کیے گئے بہت سے پالیسی فیصلوں اور اسکیموں کو منانا ہے۔

وزارت ثقافت نے پرسدھ فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر آج کرتویہ پتھ میں دہلی بین الاقوامی آرٹس فیسٹیول کا افتتاح کیا،جس کی ٹیگ لائن  'جہاں بھارت انڈیا سے ملتا ہے' ہے۔

فیسٹیول کا انعقاد 16 دسمبر سے 30 دسمبر تک کیا جا رہا ہے۔

افتتاحی تقریب میں کوچی پوڈی ڈانس پرفارمنس پیش کی گئی، جس کی کوریوگرافی جےاراما راؤ نے کی تھی۔ اس موقع پر ،پرزم تھیٹر سوسائٹی نے ہندی تھیٹر ’ویر ابھیمنیو‘ کا مظاہرہ کیا۔ کرتاویہ پتھ میں ڈومینیکن ریپبلک کے فنکاروں کی موسیقی کے مظاہرے نے بڑی تعداد میں لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001HOEA.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002AOO0.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003OKJ8.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0041C8A.jpg

فیسٹیول میں ڈانس پرفارمنس جیسے کتھک، اوڈیسی کے ساتھ تھیٹر، کلاسیکی میوزیکل پرفارمنس اور دیگر ثقافتی پرفارمنس کا اہتمام کیا جائے گا۔ 17 سے 30 دسمبر   2022 تک دہلی میں مختلف مقامات جیسے کرتویہ پتھ انڈیا گیٹ لان، سنٹرل وسٹا، سمویت آڈیٹوریم اندرا گاندھی نیشنل سینٹر فار آرٹس جن پتھ، ایمفی تھیٹر اندرا گاندھی نیشنل سینٹر فار آرٹس جن پتھ وغیرہ پر تقریبات اور پرفارمنس کا ایک سلسلہ منعقد کیا جائے گا۔

  اس فیسٹول کا مقصد عظیم مہاکاویہ، ہماری آزادی کے لیے لڑنے والے جانبازوں ، اور 'خواتین کو بااختیار بنانے'، 'ہمارے مقدس دریاؤں کی صفائی'، ہمارے ملک کو گندگی اور بیماری سے 'صاف اور آزاد' رکھنے کے لیے،ہماری حکومت کی طرف سے شروع کیے گئے بہت سے پالیسی فیصلوں اور اسکیموں کو منانا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- ا ک- ق ر)

U-14004



(Release ID: 1884715) Visitor Counter : 96


Read this release in: English , Hindi