کوئلے کی وزارت
کوئلہ سکریٹری نے بی سی سی ایل کانوں کے کام کاج کا جائزہ لیا
Posted On:
17 DEC 2022 8:56PM by PIB Delhi
جناب امرت لال مینا، سکریٹری، وزارت کوئلہ، جناب پرمود اگروال، چیئرمین، سی آئی ایل اور جناب سمیرن دتہ، سی ایم ڈی، بی سی سی ایل، نے آج کسنڈا ایریا، بی سی سی ایل کے اینا فائر پروجیکٹ کا معائنہ کیا۔ بعد میں جناب مینا نے ڈی سی، دھنباد اور سی ایم ڈی، بی سی سی ایل کے ساتھ جھریا ماسٹر پلان کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔
جناب مینا نے مونیڈیہ انڈر گراؤنڈ مائن، ڈبلیو جے ایریا، بی سی سی ایل کا بھی دورہ کیا اور مونیڈیہ واشری، سیندرا بنسجورہ میں سبسڈینس سائٹس، کجاما کولیری میں آگ سے متاثرہ جگہ اور بیلگاریہ میں جے ایم پی بازآبادکاری سائٹ کا بھی معائنہ کیا۔
سکریٹری موصوف نے علاقے کے پروجیکٹ متاثرین سے بات چیت کی۔ جناب پرمود اگروال، چیئرمین، سی آئی ایل کے علاوہ کوئلہ سکریٹری جناب سمرن دتہ، سی ایم ڈی، بی سی سی ایل، جناب ایس کے سنگھ، ڈی ٹی (او پی)، بی سی سی ایل اور جناب ادے اے کاولے اور دیگر اعلیٰ عہدیداران کے ساتھ تھے۔
معائنہ اور مختلف کانوں اور پروجیکٹوں کے دورے کے بعد جناب مینا نے بی سی سی ایل انتظامیہ کے ساتھ کمپنی کی کوئلے کی پیداوار کی کامیابیوں پر ایک مختصر بات چیت بھی کی۔ بی سی سی ایل کا انتظام بہت اچھا کر رہا ہے۔ ترقی غیر معمولی ہے۔ بی سی سی ایل کا جلد ہی مونیڈیہ میں سیون 17 کی کھدائی کا منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت، ریلوے اور بی سی سی ایل، کوئلہ نکالنے اور بھیجنے کے درمیان وقت کے فرق کو کم کرنے کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔ اس سے ماحولیات پر پڑنے والے اثرات میں کمی آئے گی۔"
بی سی سی ایل کے دورے کے دوران، کوئلہ سکریٹری نے جناب اے پی پانڈا، سی ایم ڈی، ایسٹرن کول فیلڈز اور انتظامیہ کے دیگر اعلیٰ حکام کے ساتھ مختصر جائزہ بات چیت بھی کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ م ع۔ع ن
(U: 13977)
(Release ID: 1884523)
Visitor Counter : 134