بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
کھادی انڈیا
Posted On:
15 DEC 2022 2:36PM by PIB Delhi
کھادی اورگرام ادیوگ کمیشن (کے وی آئی سی) کے پاس’کھادی انڈیا‘ نامی8 ڈیپارٹمنٹل سیلز آؤٹ لیٹس کا ایک وسیع نیٹ ورک ہے جس کی 18 شاخیں ہیں اور کھادی اداروں (کے آئیز) کے 8035 کھادی سیلز آؤٹ لیٹس ہیں اوریہ کھادی اور گاؤں کی صنعت (کے وی آئی ) کی مصنوعات اور شہری علاقوں میں رہنے والے صارفین اور دیہی کاریگروں کے درمیان ایک نیٹ ورک بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔ مزید برآں، کے وی آئی سی نے غیر ملکی سامان کا مقابلہ کرنے کے لیے کے وی آئی مصنوعات کے فروغ کے لیے درج ذیل اقدامات کیے ہیں:
- کے وی آئی مصنوعات کی فروخت کے لیے خصوصی طور پر ایک آفیشل ای کامرس پورٹل 'khadiindia.gov.in' شروع کیا، جہاں صرف درج کے آئیز کو کھادی مصنوعات فروخت کرنے کی اجازت ہے۔
- ہندوستان میں ورڈ مارک ’کھادی‘ اور ’کھادی انڈیا‘ لوگو، زیادہ تر کلاسوں کے تحت، بشمول کلاس-24 اور 25 (ٹیکسٹائل اور ٹیکسٹائل مصنوعات)کے لیے ٹریڈ مارک کا اندراج حاصل کیا۔
- کے وی آئی مصنوعات کو مقامی اور بین الاقوامی منڈیوں میں قابل رسائی بنانے کے لیے مختلف سطحوں پر نمائشیں منعقد کرکے مقبول بنانا۔
- امریکہ میں مقیم دنیا کا معروف فیشن برانڈ، پیٹاگونیا، اب ڈینم ملبوسات بنانے کے لیے ہاتھ سے تیار کردہ کھادی ڈینم فیبرک استعمال کر رہا ہے۔ پیٹاگونیا نے اروند ملز کے ذریعے کھادی ڈینم فیبرک خریدا ہے۔
- سینٹر آف ایکسی لینس (سی او ای) کا قیام، ڈیزائن میں مداخلت، مصنوعات کی ترقی اور کھادی مصنوعات کی فروخت میں اضافہ کے لیے کیا گیا ہے۔
- کے وی آئی سی نے کے وی آئی مصنوعات کی فراہمی/مارکیٹنگ کے طریقہ کار کا اہتمام کیا جس میں ایم ایس ایم ایز کے لیے ای-مارکیٹ لنکیج – جی ای ایم پورٹل (gem.gov.in)، وقف شدہ آن لائن پورٹل (kviconline.gov.in) اور تسلیم شدہ ای - مارکیٹنگ پورٹل (www.ekhadiindia.com)کے ذریعے ہیریٹیج اور دیسی فن اور دستکاری میں مہارت حاصل ہے۔
- کیواڈیا (گجرات) اور نئی دہلی، ممبئی، جے پور، جودھ پور، بھوپال اور گوا کے ہوائی اڈوں پر خصوصی کھادی لاؤنجز کھولے گئے ہیں تاکہ قومی اور بین الاقوامی سیاحوں کے لیے کے وی آئی مصنوعات کی نمائش کی جا سکے۔
- کے وی آئی سی نے کے وی آئی مصنوعات کے فروغ کے لیے فیشن ڈیزائنرز کی خدمات حاصل کی ہیں۔
کے وی آئی مصنوعات کے برانڈز کے تحفظ اور تحفظ کے لیے درج ذیل اقدامات کیے گئے ہیں:
- کھادی برانڈز کے مفادات کے تحفظ اور کھادی مصنوعات کی فروخت کو فروغ دینے کے لیے کھادی ٹریڈ مارک رجسٹریشن۔
- کے وی آئی سی نے ان غیر مجاز اداروں کو ہٹا دیا ہے جو ای کامرس سائٹس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے کے وی آئی مصنوعات فروخت کر رہے ہیں۔
- حکومت ہندوستان کی تجارت اور صنعت کی وزارت نے کھادی مصنوعات کی 11 اشیاء کے لیے علیحدہ ایچ ایس کوڈ مختص کرنے سے آگاہ کیا تاکہ برانڈ کو محفوظ رکھا جائے اور ہماری ورثے کی مصنوعات کی بین الاقوامی تجارت کا پتہ لگایا جا سکے۔
- تمام مرکزی حکومتوں کو نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ وزارتیں، محکمے اور سرکاری شعبےکی کمپنیاں (پی ایس یوز)، ان چھوٹی اور درمیانے درجے کی کمپنیوں(ایم ایس ایز) سے اپنی سالانہ اشیاء اور خدمات کی قیمت کےسامان کا کم از کم 25فیصد خریدیں جو ضلعی صنعتی مراکز (ڈی آئی سیز)/ کے وی آئی سی / ریاستی کھادی اور ولیج انڈسٹریز بورڈ ( کے وی آئی بیز)/ کوئر بورڈ/ نیشنل سمال انڈسٹریز کارپوریشن (این ایس آئی سی)/ ہینڈی کرافٹ اور ہینڈلوم ڈائریکٹوریٹ/ ایم ایس ایم ای کی وزارت کی طرف سے متعین کردہ کسی اور ادارہ میں رجسڑرڈ ہوں۔
یہ معلومات مائیکرو،چھوٹی اوردرمیانے درجے کی صنعتوں کے وزیر مملکت بھانو پرتاپ سنگھ ورما نے لوک سبھا میں ایک تحریری جواب فراہم کیں۔
*****
U.No.13913
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1884396)