ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سات ہائی اسپیڈ ریل کوریڈورز کے لیے سروے اور تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ کی تیاری کا کام شروع کیا گیا ہے


درج ذیل دو سیمی ہائی اسپیڈ ریل پروجیکٹوں کے لیے پہلے سے سرمایہ کاری کی سرگرمی کے لیے ’’اصولی‘‘ منظوری دی گئی

Posted On: 16 DEC 2022 4:52PM by PIB Delhi

اس وقت، ممبئی-احمد آباد ہائی اسپیڈ ریل (ایم اے ایچ ایس آر) پروجیکٹ ملک کا واحد منظور شدہ ہائی اسپیڈ ریل پروجیکٹ ہے، جسے حکومت جاپان کی تکنیکی اور مالی مدد سے نافذ کیا جارہا ہے۔ مزید برآں، مندرجہ ذیل سات (7) ہائی اسپیڈ ریل (ایچ ایس آر) کوریڈورز کے لیے سروے اور تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ (ڈی پی آر) کی تیاری کا کام شروع کیا گیا ہے:

  1. دہلی – وارانسی
  2. دہلی – احمد آباد
  3. ممبئی – ناگپور
  4. ممبئی – حیدرآباد
  5. چنئی –  بنگلور  –  میسور
  6. دہلی –  چنڈی گڑھ  –  امرتسر
  7. وارانسی –  ہوڑہ

اس کے علاوہ، حکومت نے درج ذیل دو سیمی ہائی اسپیڈ ریل (ایس ایچ ایس آر) پروجیکٹوں کے لیے پہلے سے سرمایہ کاری کی سرگرمیوں کے لیے ’’اصولی‘‘ منظوری دی ہے:-

  1. ترواننت پورم سے کاسرگوڈ سیمی ہائی اسپیڈ ریل (سلور لائن) معیاری گیج کا پروجیکٹ؛ اور
  2. براڈ گیج لائن پر پونہ – ناسک سیمی ہائی اسپیڈ ریل پروجیکٹ۔

دونوں سیمی ہائی اسپیڈ ریل (ایس ایچ ایس آر) پروجیکٹوں کو بالترتیب کیرالہ اور مہاراشٹر کی ریاستی حکومتوں کی کیرالہ ریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ (کے آر ڈی سی ایل) اور مہاراشٹر ریل انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ (ایم آر آئی ڈی سی) کا نام دینے والی جوائنٹ وینچر کمپنی کے ذریعے انجام دیا جانا ہے۔

یہ اطلاع ریلوے، مواصلات اور الیکٹرانک اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر جناب اشونی ویشنو نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 13947


(Release ID: 1884342)
Read this release in: English , Marathi , Tamil