کامرس اور صنعت کی وزارتہ

بھارت-آسٹریلیا اقتصادی تعاون اور تجارتی معاہدہ (انڈیا-آسٹریلیا ای سی ٹی اے) 29 دسمبر 2022 سے نافذالعمل ہوگا

Posted On: 16 DEC 2022 5:28PM by PIB Delhi

بھارت اور آسٹریلیا نے 2 اپریل، 2022 کو بھارت-آسٹریلیا اقتصادی تعاون اور تجارتی معاہدے (انڈیا-آسٹریلیا ای سی ٹی اے) پر دستخط کیے ہیں، جو 29 دسمبر 2022 سے نافذ العمل ہوگا۔

ہندوستانی برآمدات کو آسٹریلیا میں اپنی ٹیرف لائنوں کے 100 فیصد کے لیے ترجیحی صفر ڈیوٹی مارکیٹ رسائی سے فائدہ ہوگا، جس سے ہندوستان کے محنت کش شعبوں جیسے جواہرات اور زیورات، ٹیکسٹائل، چمڑے، جوتے، فرنیچر، خوراک، اور زرعی مصنوعات، انجینئرنگ مصنوعات، طبی آلات اور آٹوموبائل کو فائدہ ہوگا۔ دوسری طرف ہندوستان نے آسٹریلیا کو اپنی 70 فیصد سے زیادہ ٹیرف لائنوں پر ترجیحی رسائی فراہم کی ہے، جو بنیادی طور پر خام مال اور متعلقہ سامان مثلاً کوئلہ، معدنی دھاتیں وغیرہ ہیں، جو ہماری گھریلو مینوفیکچرنگ انڈسٹری کے لیے ضروری ہیں۔ مزید برآں آسٹریلیا نے شیف اور یوگا اساتذہ سمیت ہندوستانی پیشہ ور افراد کے لیے اضافی مارکیٹ تک رسائی اور نقل و حرکت کی سہولت بھی فراہم کی ہے۔

یہ معلومات کامرس اور صنعت کی وزیر مملکت محترمہ انوپریہ پٹیل نے آج ایک پارلیمانی سوال کے جواب میں فراہم کی۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 13953)



(Release ID: 1884338) Visitor Counter : 97


Read this release in: English , Marathi