قانون اور انصاف کی وزارت
انتخابی قوانین (ترمیمی) ایکٹ، 2021، الیکٹورل رجسٹریشن افسران کو اجازت دیتا ہے کہ وہ موجودہ یا ممکنہ ووٹر کو رضاکارانہ بنیادوں پر شناخت قائم کرنے کے مقصد کے لیے آدھار نمبر فراہم کرنے کا مطالبہ کریں
Posted On:
16 DEC 2022 4:38PM by PIB Delhi
قانون اور انصاف کے وزیر، جناب کرن رجیجو نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ انتخابی قوانین (ترمیمی) ایکٹ، 2021، انتخابی رجسٹریشن افسران کو اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ وہ رضاکارانہ بنیادوں پر شناخت قائم کرنے کے مقصد کے لیے موجودہ یا ممکنہ ووٹر سے آدھار نمبر فراہم کرنے کا مطالبہ کریں۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا (ECI) نے 4 جولائی، 2022 کو اپنی ہدایات کے تحت، تمام ریاستوں اور مرکز زیر انتظام علاقوں میں یکم اگست، 2022 سے رضاکارانہ بنیادوں پر موجودہ اور ممکنہ ووٹروں کے آدھار نمبر جمع کرنے کا پروگرام شروع کیا ہے۔ آدھار کو ووٹر آئی ڈی کے ساتھ لنک کرنا رضاکارانہ ہے اور فارم 6B میں آدھار کی تصدیق کے لیے ووٹر سے رضامندی حاصل کی جاتی ہے۔ رضامندی واپس لینے کا کوئی بندوبست نہیں ہے۔ آدھار کو جوڑنا عمل پر مبنی ہے اور آدھار کو EPIC سے جوڑنے کے لیے کوئی ہدف نہیں دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن نمبر S.O. 2803 (E)، مورخہ 17 جون، 2022 یکم اپریل، 2023 کو اس تاریخ کے طور پر متعین کرتا ہے جس پر یا اس سے پہلے ہر وہ شخص جس کا نام ووٹر لسٹ میں شامل ہے وہ عوامی نمائندگی ایکٹ، 1950 کے سیکشن 23 کے مطابق اپنا آدھار نمبر بتا سکتا ہے۔
آدھار (مالی اور دیگر سبسڈیز، فوائد اور خدمات کی ہدف ڈیلیوری) ایکٹ، 2016 اور اس کے تحت بنائے گئے ضابطوں کے تحت یونیک آئڈینٹیفیکیشن اتھارٹی آف انڈیا (UlDAl) نے تمام آدھار نمبروں کو ایک مختلف ریپوزٹری میں سنٹرلائزڈ اسٹوریج کے لیے لازمی بنا دیا ہے جسے ’آدھار ڈیٹا والٹ‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ ای سی آئی UIDAI کے ذریعہ تجویز کردہ رہنما خطوط پر سختی سے عمل کرتا ہے اور اپنے ڈیٹا بیس میں آدھار نمبروں کو محفوظ نہیں کرتا ہے۔ آدھار نمبر کا استعمال صرف تصدیق کے مقاصد کے لیے کیا جاتا ہے اور ای سی آئی UIDAI آدھار ڈیٹا بیس سے کوئی ذاتی معلومات حاصل نہیں کرتا ہے۔
*************
ش ح۔ ف ش ع- م ف
U: 13956
(Release ID: 1884336)
Visitor Counter : 180