ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کپاس وافر مقدار میں دستیاب ہے: مرکز


ملک میں کپاس کی تخمینی پیداوار 341.91 لاکھ گانٹھیں اور تخمینی کھپت 311 لاکھ گانٹھیں ہے

प्रविष्टि तिथि: 16 DEC 2022 3:38PM by PIB Delhi

ٹیکسٹائل کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ درشنا جردوش نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ ایسی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ کپاس وافر مقدار میں دستیاب ہے کیونکہ ملک میں اس کی تخمینی پیداوار 341.91 لاکھ گانٹھیں اور تخمینی کھپت 311 لاکھ گانٹھیں ہے۔ ملک میں گزشتہ پانچ سالوں میں کپاس کی سالانہ پیداوار حسب ذیل ہے:

 

فصلی سال

2017-18

2018-19

2019-20

2020-21

2021-22

2022-23

(پی)

کپاس کی پیداوار

(لاکھ گانٹھوں میں)

370.00

333.00

365.00

352.48

312.03

341.91

پی: عارضی

ٹیکسٹائل کی وزارت فارم (کھیت) سے لے کر فیشن تک جامع منصوبہ بندی کے ذریعے جدید ٹیکنالوجی کو فروغ دے کر کپاس کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے لیے محکمہ زراعت سمیت تمام متعلقین کے ساتھ مسلسل مصروف عمل ہے۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 13928


(रिलीज़ आईडी: 1884315) आगंतुक पटल : 138
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi